Advertisement
Advertisement
Advertisement

فلوریڈا، مال بردار ٹرین کی کار سے ٹکر، 5 افراد ہلاک

Now Reading:

فلوریڈا، مال بردار ٹرین کی کار سے ٹکر، 5 افراد ہلاک

امریکی ریاست فلوریڈا میں ریل کراسنگ پر مال بردار ٹرین کے کار سے ٹکرانے کے نتیجے میں پانچ افراد ہلاک ہو گئے۔

امریکی میڈیا کے مطابق فلوریڈا میں پلانٹ سٹی ریلوے کراسنگ پر ایک کار مال بردار ٹرین سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں کار میں سوار 5 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

شیرف چاڈ کرونسٹر نے ویڈیو فوٹیج اور عینی شاہدین کی گواہی کا حوالہ دیتے ہوئے ایک نیوز کانفرنس میں بتایا کہ یہ حادثہ پلانٹ سٹی کراسنگ پر ہوا، اس کراسنگ کو صرف سائن بورڈ کے ذریعے کنٹرول کیا جاتا ہے۔

شیرف چاڈ کرونسٹر نے کہا کہ ٹرین کے کنڈکٹر نے اس ٹرین کو سست کرنے کی ہر ممکن کوشش کی اور ڈرائیور کو متنبہ کرنے کے لئے ہارن اور لائٹس کا استعمال بھی کیا۔

شیرف چاڈ کرونسٹر کا کہنا تھا کہ کار میں سات افراد سوار تھے جس میں بچے بھی شامل تھے۔

Advertisement

شیرف چاڈ کرونسٹر نے بتایا کہ ریسکیو اہلکاروں نے کار کے مسافروں کو نکالا، دو زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا ہے اور دونوں کی حالت تشویشناک ہے۔

کرونسٹر نے اس سے قبل سوشل میڈیا پر لکھا تھا کہ حادثے کے وقت ٹرین تقریبا 55 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر کر رہی تھی۔

شیرف کا کہنا تھا کہ پولیس اب بھی متاثرین کی شناخت کے لیے کام کر رہی ہے لیکن ان کا ماننا ہے کہ وہ ایک ہی خاندان کے تھے جو لاطینی امریکہ میں ایک لڑکی کی 15 ویں سالگرہ کی تقریبات میں شرکت کے لیے جا رہے تھے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
عالمی صحت پر بحران کے سائے، ٹرمپ نے ڈبلیو ایچ او کی فنڈنگ نصف کر دی
اٹلی کے قریب تارکین وطن کی کشتی سے 91 افراد کو بچا لیا گیا، دو کی لاشیں برآمد
 دنیا کی بڑی ایپس اور ویب سائٹس متاثر، ایمیزون ویب سروسز میں بڑی تکنیکی خرابی
اسرائیلی جارحیت جنگ بندی کے لیے خطرہ بن سکتی ہے، حماس کا انتباہ
فرانس کے لوور میوزیم میں بڑی چوری، نایاب شاہی زیورات صرف سات منٹ میں غائب
ہانگ کانگ؛ کارگو طیارہ رن وے سے پھسل کر سمندر میں جاگرا، 2 افراد ہلاک
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر