روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے ماسکو میں چینی وزیر خارجہ سے ملاقات کے بعد اکتوبر میں چین کے دورے کی دعوت قبول کر لی ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنے چینی ہم منصب کی جانب سے اکتوبر میں بیلٹ اینڈ روڈ سمٹ کے دوران چین کا دورہ کرنے کی دعوت قبول کر لی ہے۔
ماسکو میں چینی وزیر خارجہ وانگ یی سے ملاقات کے بعد گفتگو کرتے ہوئے پیوٹن نے کہا کہ روس اور چین ایک بڑی یوریشین جگہ بنانے کے اپنے خیالات کو یکجا کر رہے ہیں اور چین کا بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو اس کا ایک حصہ ہے۔
روسی صدر نے کہا کہ چین کا بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو ایک بہت بڑا پروگرام ہے جس میں بیجنگ بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کے ذریعے ترقی پذیر خطوں میں اپنا اثر و رسوخ بڑھا رہا ہے۔
جب سے روس نے یوکرین پر حملہ کیا ہے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کا جھکاؤ چین کی جانب ہو گیا ہے، چین نے بھی یوکرین کی جنگ پر غیر جانبدارانہ موقف اختیار کیا ہے اور ماسکو کے خلاف مغربی پابندیوں کی مذمت بھی کی ہے۔
چین نے نیٹو اور امریکہ پر پیوٹن کی فوجی کارروائی پر اکسانے کا بھی الزام لگایا اور گزشتہ سال اعلان کیا تھا کہ اس کی روس کے ساتھ دوستی ہے۔
منگل کے روز سینئر روسی سکیورٹی عہدیدار نکولائی پیٹروشیف نے ماسکو اور بیجنگ کے درمیان قریبی پالیسی تعاون پر زور دیا تھا تاکہ ان پر قابو پانے کی مغربی کوششوں کا مقابلہ کیا جا سکے۔
کریملن نے مسلسل بیجنگ کی حمایت کا اظہار کیا ہے کیونکہ روس اور چین مغرب کے ساتھ تعلقات خراب ہونے کے ساتھ قریب آ رہے ہیں۔
چین کے وزیر خارجہ وانگ گزشتہ ہفتے مالٹا میں امریکی صدر جو بائیڈن کے قومی سلامتی کے مشیر سے بات چیت کے بعد چار روزہ دورے پر پیر کو روس پہنچے تھے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
