 
                                                      صدر مملکت عارف علوی کا سال نو 2024ء کے آغاز پر پیغام
صدرمملکت ڈاکٹرعارف علوی نے قومی اقتصادی کونسل کی تشکیل کی منظوری دے دی، قومی اقتصادی کونسل کےکل 13 ممبران ہیں، وزیراعظم پاکستان چیئرمین ہوں گے۔
قومی اقتصادی کونسل ملک کی مجموعی معاشی صورتحال کا جائزہ لینے اور مالیاتی ، تجارتی ، معاشرتی اور اقتصادی پالیسیز کے حوالے سے منصوبہ بندی کی ذمہ دار ہے۔
صدر مملکت نے قومی اقتصادی کونسل کی تشکیل کی منظوری آئین کے آرٹیکل 156 ایک اور رولز آف بزنس کے تحت دی۔
قومی اقتصادی کونسل میں وزیراعظم اور چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ شامل ہیں۔ قومی اقتصادی کونسل میں چار صوبوں سے نگران حکومتوں کے نمائندوں کے علاوہ پنجاب سے نگران وزیر توانائی و انڈسٹری ، کامرس، سرمایہ کاری اور ہنر مندی ، ایس ایم تنویر کونسل میں شامل ہیں۔
سندھ سے وزیر خزانہ ، محصولات ، منصوبہ بندی و ترقی ، محمد یونس ڈھاگا، خیبر پختونخوا سے وزیر خزانہ، محصولات، ایکسائز، ٹیکسیشن اور منشیات، احمد رسول بنگش اوربلوچستان سے وزیر خزانہ و محصولات ، امجد رشید ، بھی قومی اقتصادی کونسل میں شامل ہیں۔
وفاق سے وزیر خزانہ ، محصولات ، اقتصادی امور اور نجکاری بھی کونسل کے ممبر ہوں گے اس کے علاوہ وزیرِ منصوبہ بندی ، ترقی و خصوصی اقدامات اور وفاقی وزیر ِمواصلات، ریلویز و بحری امور بھی کونسل میں شامل ہوں گے۔
قومی اقتصادی کونسل میں نگران وفاقی وزیر توانائی اور پٹرولیم بھی شامل ہیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 