
190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل کیس کا فیصلہ 13جنوری کو متوقع
عدالت نے جناح ہاؤس حملہ اور جلاؤ گھیراؤسے متعلق کیس میں ملوث 158 ملزمان 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پرجیل بھجوا دیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہورکی انسداد دہشت گردی عدالت کی جج عبہر گل خان نےجناح ہاؤس حملہ اور جلاؤ گھیراؤسے متعلق کیس کی سماعت کی۔
ملزمان کو سات روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر پیش کیا گیا جبکہ تفتیشی افسر نے ملزمان کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔
تفتیشی افسرنے عدالت کو بتایا کہ ملزمان کے موبائل فون کی سی ڈی آر ریکارڈ حصول کرنا ہے جس پر عدالت نے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کر دی اورریمارکس دیے کہ ملزمان کے فون کا ریکارڈ بغیرجسمانی ریمانڈ بھی حاصل کیا جا سکتا ہے۔
گزشتہ تاریخ پر مقدمہ میں نئی دفعات شامل ہونے پر ملزمان کا دوبارہ جسمانی ریمانڈ منظورہوا تھا۔ ملزمان میں ڈاکٹر خمیر، اسد شعیب، علی رضا، حافظ نعمان، قیصرکمال اورغلام مرتضی سمیت 158 دیگر شامل ہیں۔
تفتیشی افسرنے بتایا کہ مقدمہ مین بغاوت، جنگ چھڑنےاورعوام کو فسادات پراکسانے سمیت دیگر دفعات شامل کی گئیں ہیں۔ نئی دفعات کی تحقیقات کیلئے ملزمان کا مزید جسمانی ریمانڈ دیا جائے۔
واضح رہے کہ ملزمان پر جناح ہاؤس پر حملہ اور جلاؤ گھیراؤ کا الزام ہے، ملزمان کیخلاف تھانہ سرور روڑ میں مقدمہ نمبر 96/23 درج ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News