
مستونگ بم دھماکا؛ بلوچستان میں تین روزہ سوگ کا اعلان
مستونگ میں جشن میلاد النبیﷺ کے جلوس سے قبل مسجد کے قریب دھماکے کے بعد بلوچستان حکومت نے تین روزہ سوگ کا اعلان کردیا۔
نگران وزیراطلاعات جان اچکزئی نے بیان میں کہا کہ نگران وزیراعلی بلوچستان نے آج کے سانحہ مستونگ پر صوبہ بھر میں تین روزہ سوگ منانے کااعلان کیا ہے۔
جان اچکزئی نے کہا کہ ۔سوگ منانے کا مقصد شہدا کے خاندانوں سے اظہار یکجہتی ہے۔ ۔تین روزہ سوگ کے دوران سرکاری عمارتوں پر قومی پرچم سرنگوں رہے گا۔
اسسٹنٹ کمشنرمستونگ کے مطابق دھماکا مدینہ مسجد کے قریب ہوا جہاں لوگ عیدمیلاد النبیﷺ کے جلوس میں شرکت کرنے کے لیے جمع ہورہے تھے۔ مدینہ مسجد سے جمع ہونے کے بعد لوگوں نے میلاد النبیﷺ کے جلوس میں شرکت کرنی تھی۔
مستونگ میں جشن میلاد النبیﷺ کے جلوس سے قبل مسجد کے قریب دھماکے کے بعد ابتک کتنے افراد جاں بحق اور زخمی ہوئے، خبرکی تفصیل کے لیے لنک پرکلک کریں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News