سارہ انعام قتل کیس کی سماعت 27 ستمبرتک ملتوی
سارا انعام قتل کیس میں گواہ ایس ایچ او نوازش علی طبعیت کی ناسازی کےسبب عدالت پیش نہ ہو سکے جس کے باعث سماعت ملتوی کردی گئی۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں سارا انعام قتل کیس کی سماعت گواہ کی عدم دستیابی کے باعث آگے نہ بڑھ سکی۔
دوران سماعت مرکزی ملزم شاہنواز ایاز کو عدالت پیش کیا گیا، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد اعظم خان نے کیس کی سماعت کی۔
سارہ انعام کے والد انعام الرحیم، شاہنواز کےوالد ایاز میر کمرہ عدالت میں موجود تھے جبکہ سارہ انعام کے والد کے وکیل راؤعبدالرحیم جبکہ وکیل صفائی بشارت اللہ خان عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔
گواہ ایس ایچ او نوازش علی طبعیت کی ناسازی کےسبب پیش نہ ہوسکے جس کے باعث عدالت نے کیس کی سماعت 21 ستمبرتک ملتوی کر دی۔
عدالت کے باہرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مقتولہ سارا انعام کے والد نے کہا کہ مرکزی ملزم سے دیت کے حوالے کے کوئی بات نہیں ہوئی نہ ہو ہوگی، ملزم کے ساتھ کسی قسم کے سمجھوتےپر بات نہیں کرناچاہتے۔
انعام الرحیم نے بتایا کہ سارہ انعام قتل کیس میں دیت کے حوالے سے افواہوں کو نہ پھیلائیں، سارہ انعام قتل کیس کافیصلہ چھ ماہ قبل ہو جانا چاہیے تھا، مختلف وجوہات کی بنا پر سارہ انعام قتل کیس تاخیر کا شکار ہوا۔
مقتولہ کے والد نے مذید کہا کہ سارہ انعام کے لیے عدالت سے انصاف کی امید ہے، 23 ستمبر کو بیٹی سارہ انعام کے قتل کو ایک سال مکمل ہو جائے گا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
