سعودی عرب نے دنیا بھر میں بچوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے یونیسیف کے ساتھ ایک مشترکہ معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔
عرب میڈیا کے مطابق کے ایس ریلیف کے جنرل سپروائزر عبداللہ بن عبدالعزیز الربیعہ اور یونیسیف کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر کیتھرین رسل نے نیویارک میں اقوام متحدہ کی 78 ویں جنرل اسمبلی کے موقع پر معاہدے پر دستخط کیے۔
معاہدے کے تحت سعودی تنظیم کے ایس ریلیف اور یونیسیف دونوں فریقوں کے درمیان اسٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط بنانے، انسانی امداد کی فراہمی اور رضاکارانہ پروگراموں کی حمایت کے علاوہ تجربات کے تبادلے کے لیے کام کریں گے۔
معاہدے پر دستخط کے بعد جنرل سپروائزر عبداللہ بن عبدالعزیز الربیعہ نے اس بات پر زور دیا کہ مملکت یونیسیف کے منصوبوں کے ذریعے کمزور اور پسماندہ بچوں اور ان کے اہل خانہ تک رسائی حاصل کرنا چاہتی ہے۔
ایگزیکٹو ڈائریکٹر کیتھرین رسل نے سعودی عرب کے ساتھ شراکت داری پر یونیسیف کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس سے ادارے کو دنیا میں ضرورت مند لاکھوں بچوں تک پہنچنے میں مدد ملے گی۔
یہ معاہدہ کے ایس ریلیف کے مقصد کے فریم ورک کے اندر آتا ہے جس کا مقصد مختلف شعبوں میں انسانی ہمدردی کے کام کو فروغ دینے کے لئے بین الاقوامی اور علاقائی انسانی تنظیموں کے ساتھ تعاون کو بڑھانا ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
