بھارت کے مایہ ناز کھلاڑی ویرات کوہلی کا کہنا ہے کہ پاکستان پیس بیٹری میں موجود فاسٹ بولرز کسی بھی میچ کا پانسہ پلٹ سکتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ویرات کوہلی کا کہنا ہے کہ پاکستان کے پاس ٹاپ کلاس بولنگ لائن اپ ہے جو کھیل کے کسی بھی موڑ پر کھیل کا رخ بدل سکتا ہے۔
روایتی حریف پاکستان کے حوالے سے اسپورٹس چینل سے بات کرتے ہوئے کوہلی نے کہا کہ ان جیسے کھلاڑی کو پاکستان جیسی کوالٹی لائن اپ کے خلاف بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔
ویرات کوہلی نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ بولنگ ان کی طاقت ہے، اور ان کے پاس واقعی کچھ متاثر کن گیند باز ہیں جو کسی بھی وقت اپنی مہارت کی بنیاد پر کھیل کا رخ بدل سکتے ہیں۔
کوہلی نے تسلیم کیا کہ دنیا کی بہترین بولنگ لائن کا مقابلہ کرنے کے لئے آپ کو اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا.
ویرات کوہلی، جنہیں کھیل کے جدید عظیم کھلاڑیوں میں سے ایک سمجھا جاتا ہے، نے ایک کرکٹر کے طور پر ہر دن بہتر بنانے کی ذہنیت سے بھی فائدہ اٹھایا۔
ایک سوال کے جواب میں ویرات کوہلی نے کہا کہ میں صرف یہ سمجھنے کی کوشش کرتا ہوں کہ میں اپنے کھیل کو کیسے بہتر بنا سکتا ہوں۔ ہر دن، ہر پریکٹس سیشن، ہر سال، ہر سیزن، یہی وہ چیز ہے جس نے مجھے اتنے لمبے عرصے تک اچھا کھیلنے اور اپنی ٹیم کے لئے پرفارم کرنے میں مدد کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ مجھے نہیں لگتا کہ آپ اس ذہنیت کے بغیر مستقل کارکردگی کا مظاہرہ کرسکتے ہیں کیونکہ اگر آپ کی کارکردگی ہی آپ کا واحد مقصد ہے تو آپ مطمئن ہوسکتے ہیں اور سخت محنت کرنا چھوڑ سکتے ہیں۔ اس کی کوئی حد نہیں ہے۔
ایشیا کپ 2023 میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ہائی وولٹیج میچ گزشتہ روز بارش کی وجہ سے ختم کر دیا گیا تھا اور دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دیا گیا ہے۔
حالات حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
