
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر جرمانوں میں اضافہ کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر جرمانوں میں اضافہ کردیا گیا، وزارت داخلہ نے جرمانوں میں اضافےکا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر کم از کم جرمانہ 500 روپے ہوگا، تیز رفتاری پر موٹر سائیکل سوار کو 1000روپے جرمانہ ہوگا، موٹر کار کو 1500 روپے جبکہ پی ایس وی وہیکل کو 2000 روپے جرمانہ ہوگا۔
اسلام آباد پولیس کے ترجمان نے کہا کہ ایچ ٹی وی وہیکل کو2500 روپے جرمانہ عائد کیا جائے گا، کالے شیشوں کے استعمال پر 1500روپے جرمانہ ہوگا۔
ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ غیر ذمہ دارانہ ڈرائیونگ پر 2000 روپے جرمانہ عائد کیا جائے گا، کم عمر ڈرائیور پر 2500 روپے جرمانہ عائد ہوگا۔
اسلام آباد پولیس کے ترجمان نے مزید کہا کہ غیر قانونی پارکنگ پر 1000روپے اور ون ویلنگ پر 5000 روپے جرمانہ عائد کیا جائے گا جبکہ بغیر لائسنس موٹر سائیکل چلانے پر 1000روپے اور بغیر لائسنس گاڑی چلانے پر 2000 روپے جرمانہ ہوگا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News