اداکارہ جیکولین کے گلوکارہ سیلینا کے ساتھ سیر سپاٹے
بالی وڈ کی اداکارہ جیکولین فرنینڈس امریکی گلوکارہ سیلینا گومز کے ساتھ سیر سپاٹے کرنے میں مصروف ہیں۔
غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق اداکارہ جیکولین فرنینڈس ان دنوں اٹلی میں موجود ہیں۔
تاہم اداکارہ جیکولین ٹسکینی شہر میں ہیں جہاں انہوں نے سیلینا گومز کے ساتھ دوستی بنالی۔
حال ہی میں دونوں سلیبرٹیز کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ان کے ساتھ چند دیگر احباب بھی موجود ہیں۔
کیرولائن فرینکلن کی جانب سے دیگر تصاویر کے ساتھ اس تصویر کو بھی شیئر کیا گیا۔
سوشل میڈیا پر پوست کی جانے والی تصاویر پر اداکارہ جیکولین نے کمنٹ کرکے اپنی پسندیدگی کا اظہار بھی کیا ہے۔

جیکولین فرنینڈس نے بھی اینڈریا بوکیلی کے ساتھ لی گئی تصاویر اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے شیئر کیں۔

واضح رہے اداکارہ جیکولین نے انسٹاگرام پر پوسٹ کی جانے والی تصویر کی کیپشن میں اطالوی گلوکار کیلئے لکھا کہ آپ نے مجھے بہت خوبصورت یاد دی ہے جسے میں ہمیشہ یاد رکھوں گی ساتھ ہی انہوں نے لکھا کہ ایسا لگ رہا ہے کہ میں اب تک خواب دیکھ رہی ہوں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
