
عدم برداشت کا ماحول ہے، بروقت الیکشن ہونے چاہئیں ،حمزہ شہباز
رہنما مسلم لیگ حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ عدم برداشت کا ماحول ہے،بروقت الیکشن ہونے چاہئیں۔
لاہورمیں مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما حمزہ شہباز نے یادگار شہدا پر حاضری کے بعد میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ آج چھ ستمبر ہے دفاع کا دن ہے۔ بطور پاکستانی شہدا سے اظہار یکجہتی کرنے آئے ہیں۔ شہید ہمیشہ زندہ رہتا ہے۔
حمزہ شہبازنے کہا کہ اس ملک کو بنے پچھترسال ہوگئے، آئے روز بلوچستان میں آپریشن میں ہمارے جوان شہید ہوتے ہیں۔ نو مئی ملک کے خلاف ایک بغاوت تھی۔ آج میں شہیدوں کی ماؤں سے بچوں سے اظہار یکجہتی کرنا چاہتا ہوں۔
میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے حمزہ شہبازنے کہا کہ آئندہ الیکشن ملک کی تقدیر کا فیصلہ کرے گا، ایسا الیکشن ہونا چاہیے جس پر کوئی انگلی نہ اٹھاسکے، معیشت کیلئے10 سالہ منصوبہ ضروری ہے۔
سابق وزیراعلٰی پنجاب حمزہ شہبازنے کہا کہ ہم سب کو مل کر10سالہ معاشی منصوبہ ترتیب دینا چاہیے، جو حکومت آئے وہ منصوبے کو آگے لےجانے کی پابند ہو، پچھلے4سے5 سال میں معیشت کے ساتھ کھلواڑ کیاگیا۔
رہنما مسلم لیگ نون نے کہا کہ آئی ایم ایف معاہدہ توڑ کر پٹرول سستا کیاگیا، مہنگائی نے غریبوں کی نیندیں حرام کردی ہیں، اتحادی حکومت معیشت کو واپس ٹریک پر لائی۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News