
امریکی صدر جو بائیڈن نے ہیٹی میں بین الاقوامی مشن کی منظوری کا مطالبہ کیا کیونکہ کیریبین ملک کو مہلک گینگ وار اور تشدد کا سامنا ہے۔
عالمی خبر رساں ادارے کی خبر کے مطابق امریکہ کے صدر جو بائیڈن نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ہیٹی کے لیے ‘سکیورٹی سپورٹ مشن’ کی منظوری دے تاکہ کیریبین ملک کو کئی ماہ سے جاری گینگ تشدد کو روکنے میں مدد مل سکے۔
منگل کی صبح اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر جو بائیڈن نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل پر زور دیا کہ وہ اس مشن کو اب اجازت دے۔
امریکی صدر نے نیویارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹرز میں اپنے خطاب کے دوران کہا کہ ہیٹی کے عوام زیادہ انتظار نہیں کر سکتے۔
امریکی صدر جو بائیڈن سلامتی کونسل کے پانچ مستقل رکن ممالک میں سے واحد رہنما ہیں جو اقوام متحدہ کی اہم تقریب میں شرکت کریں گے۔
واضح رہے کہ گزشتہ سال اکتوبر میں ہیٹی کے وزیر اعظم ایریل ہنری نے بین الاقوامی برادری سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ گینگ تشدد میں اضافے کو روکنے کے لیے ایک ‘خصوصی مسلح افواج’ قائم کرنے میں مدد کرے جس کی وجہ سے ہیٹی کے لاکھوں شہریوں کی روزمرہ کی زندگی متاثر ہوئی ہے۔
ہیٹی کے وزیر اعظم ایریل ہنری کی اس درخواست کو امریکہ اور اقوام متحدہ کی حمایت حاصل تھی لیکن اس کی تعیناتی مہینوں سے رکی ہوئی ہے کیونکہ کسی بھی ملک نے ہیٹی میں اس طرح کے مشن کی قیادت کرنے پر اتفاق نہیں کیا تھا۔
سول سوسائٹی کے گروپوں نے بھی غیر ملکی مداخلت کے امکان کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ماضی کے مشنوں نے فائدے سے زیادہ نقصان پہنچایا ہے،
سول سوسائٹی کے گروپوں نے ان مشنز کے بجائے ممالک سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ہیٹی کی پولیس فورس کو مضبوط بنائیں اور ملک میں ہتھیاروں کے پھیلاؤ کو روکیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News