Advertisement
Advertisement
Advertisement

پی سی بی نے قومی کرکٹرز کے سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان کردیا

Now Reading:

پی سی بی نے قومی کرکٹرز کے سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان کردیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی کرکٹرز کے سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان کردیا۔ 

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے 25 کھلاڑیوں کو سینٹرل کنٹریکٹ دینے کا اعلان کردیا۔ معاہدے میں قومی کرکٹرز کو آئی سی سی ریونیو کا حصہ بھی ملے گا جب کہ سینٹرل کنٹریکٹ میں وائٹ بال اور ریڈ بال کیٹگریز کا ایک ساتھ کردیا گیا۔

پی سی بی نے سینٹرل کنٹریکٹ کو 4 کیٹگریز میں تقسیم کیا ہے۔ اے کیٹیگری میں 3 کھلاڑی شامل ہیں۔ اے کیٹیگری کے معاوضے میں 202 فیصد اضافہ گیا کیا ہے۔

بی کیٹگری میں 6 کرکٹرز کو شامل کیا گیا ہے اور ان کی تنخواہوں میں 144 فیصد اضافہ کردیا گیا جب کہ سی کیٹگری میں 2 کرکٹرز شامل ہیں اور اوران کے معاوضوں میں 135 اضافہ کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ کیٹگریز سی میں 14 کرکٹرز شامل ہیں۔

قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم، ٹیسٹ ٹیم کے نائب کپتان محمد رضوان اور فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کو اے کیٹیگری میں رکھا گیا ہے۔

Advertisement

بی کیٹگری میں وائٹ بال کے نائب کپتان شاداب خان، اوپننگ بلے باز فخرزمان ،امام الحق، اسپیڈ اسٹار حارث روف، نسیم شاہ اور  اسپنر محمد نواز شامل ہیں۔

سی کیٹگری میں آل راؤنڈر عماد وسیم اور اوپننگ بلے باز عبداللہ شفیق شامل ہیں۔ ڈی کیٹگری میں آل راؤنڈر فہیم اشرف ، ورلڈکپ کے لیے قومی اسکواڈ میں واپسی کرنے والے فاسٹ بولر حسن علی، تجربہ کار فاسٹ بولر افتخار احمد اور نوجوان فاسٹ بولر احسان اللہ شامل ہیں۔

اس کے علاوہ سابق کپتان اور تجربہ کار وکٹ کیپر بلے باز سرفراز احمد، نوجوان وکٹ کیپر محمد حارث، فاسٹ بولر محمد وسیم جونیئر، نوجوان اوپننگ بلے باز صائم ایوب، مڈل آرڈر بلے باز  سلمان علی آغا، مڈل آرڈر بلے باز سعود شکیل، فاسٹ بولر شاہنواز دھانی، اوپننگ بلے باز شان مسعود، لیگ اسپنر اسامہ میر اور نوجوان فاسٹ بولر زمان خان بھی ڈی کیٹگری کا حصہ ہیں۔

دوسری جانب قومی کرکٹرز کی میچ فیس میں بھی اضافہ کیا گیا ہے۔ ٹیسٹ میچ فیس میں 50 فیصد، ون ڈے میں 25 فیصد اور ٹی ٹونٹی میں ساڑھے 12 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔

سینٹرل کنٹریکٹ کے مطابق قومی کرکٹرز کو صرف 2 لیگ کھیلنے کی اجازت ہوگی۔ پی سی بی نے قومی کرکٹرز کو 3 سال کا کنٹریکٹ جاری کیا ہے۔ قومی کرکٹرز نے 3 سال معاہدہ پر دستخط کر دئیے۔

پچھلے سینٹرل کنٹریکٹ میں شامل کچھ لوگوں کو نئے کنٹریکٹ میں شامل نہیں کیا گیا ہے جس میں سابق کپتان اظہر علی کو ریٹائرمنٹ کی وجہ کنٹریکٹ نہیں دیا گیا۔ اس کے علاوہ فواد عالم، عابد علی، نعمان علی، آصف علی، حیدر علی، خوشدل شاہ، عثمان قادر اور زاہد محمود کو سینٹرل کنٹریکٹ سے ڈراپ کردیا گیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ویمنز ورلڈ کپ:آزاد کشمیر کی کھلاڑی نتالیہ پرویز کے تعارف پر بھارت نے نیا تنازع کھڑا کردیا
سوریا کمار کا بڑا یوٹرن ، ایشیا کپ کی ٹرافی کے حوالے سے پینترہ ہی بدل لیا
آئی سی سی ویمن ورلڈ کپ : بنگلہ دیش نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے ہرا دیا
ٹرافی تنازع : بھارت محسن نقوی کے خلاف آئی سی سی میں کیا اقدام اٹھانے والا ہے ؟
اے بی ڈویلیئر نے ایشیا کپ میں بھارتی ٹیم کے رویئے کو نفرت انگیز قرار دے دیا
پاکستانی کھلاڑیوں کو بگ بیش لیگ میں خوش آمدید کہنے کے منتظر ہیں، کرکٹ آسٹریلیا کا پی سی بی سے رابطہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر