سندھ میں ایک ہی روز کے دوران ملیریا کے 3 ہزار 76 مریضوں کا اضافہ (فائل فوٹو)
سندھ میں ایک ہی روزکے دوران ملیریا کے 3 ہزار 76 مریضوں کا اضافہ ہو گیا۔
حیدرآباد ڈویژن میں 1 ہزار 455 مریض رپورٹ ہوئے جبکہ لاڑکانہ میں 767، میر پور خاص میں 479 مریض سامنے آگئے۔
سکھر میں 225 ، شہید بینظیر آباد میں 133 ، کراچی میں 12 مریضوں میں ملیریا کی تصدیق ہوئی ہے۔
رواں سال سندھ میں ملیریا کیسز کی تعداد 4 لاکھ 22 ہزار 903 ہوگئی، حیدرآباد میں سب سے زیادہ 2 لاکھ 3 ہزار 770 افراد ملیریا کا نشانہ بنے۔
کراچی ڈویژن میں سب سے کم 2 ہزار 786 مریض سامنے آئے، صوبے میں ملیریا رواں سال دو جانیں لے چکا ہے۔
دوسری جانب گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران سندھ میں مزید 21 افراد میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی ہے۔ خبر کی تفصیل پڑھنے کے لیے لنک پر کلک کریں
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
