ترکیہ کے دارالحکومت انقرہ میں دھماکا ہوا ہے۔
غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق انقرہ میں وزارت داخلہ دفتر کے باہر دھماکا ہوا اور فائرنگ کی آوازیں سنائی دیں۔ دھماکے کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار زخمی ہوئے ہیں، جنہیں اسپتال منتقل کرکے طبی امداد دی جارہی ہے۔
رپورٹس کے مطابق دھماکے کے فوراً بعد پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پرپہنچ گئی ہے جب کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق 2 دہشت گردوں نے وزارت داخلہ کی عمارت کے باہردھماکا کیا، دونوں دہشت گرد گاڑی میں آئے تھے۔
ترکیہ حکام کا کہنا تھا کہ ایک دہشت گرد نےخود کوعمارت کے گیٹ پردھماکے سے اڑایا اور دوسرے دہشت گرد کو ہلاک کردیا گیا ہے۔
دوسری جانب ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے ترکیہ میں دہشت گرد حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ہم اس گھناؤنے حملے میں زخمی ہونے والوں کی جلد اور مکمل صحت یابی کے لیے دعاگو ہیں، پاکستان دہشت گردی کی لعنت کے خلاف جنگ میں ترکیہ کے ساتھ کھڑا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
