Advertisement
Advertisement
Advertisement

بھارت، انسان کو خلا میں بھیجنے کے لیے آزمائشی پرواز کا تجربہ

Now Reading:

بھارت، انسان کو خلا میں بھیجنے کے لیے آزمائشی پرواز کا تجربہ

بھارتی سائنسدانوں نے انسان کو خلا میں بھیجنے کے لیے گگن یان نامی خلائی جہاز کے ذریعے آزمائشی پرواز کا تجربہ کیا ہے۔

برطانوی خبر رساں ادارے کی خبر کے مطابق بھارت کی خلائی ایجنسی نے 2025 میں خلا بازوں کو خلا میں لے جانے کے اپنے مجوزہ مشن سے قبل آزمائشی پروازوں کے سلسلے میں پہلی پرواز کی ہے۔

گگن یان خلائی جہاز کو سری ہری کوٹا سے مقامی وقت کے مطابق 10:00 بجے لانچ کیا گیا تھا۔

یہ دن کی دوسری کوشش تھی، پہلی کوشش کو مقررہ لانچ کے وقت سے پانچ سیکنڈ پہلے روک دیا گیا تھا۔

یہ تجربہ یہ ظاہر کرنے کے لیے کیا گیا تھا کہ آیا راکٹ خراب ہونے کی صورت میں عملہ محفوظ طریقے سے بچ سکتا ہے یا نہیں۔

Advertisement

انڈین اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن (اسرو) کے چیئرمین ایس سومناتھ نے لانچ کے بعد کہا، مجھے ٹی وی-ڈی 1 مشن کی کامیابی کا اعلان کرتے ہوئے بہت خوشی ہو رہی ہے۔

ایس سومناتھ کے مطابق اس کامیاب لانچ سے اب اگلے سال خلا میں روبوٹ بھیجنے سمیت دیگر بغیر پائلٹ مشنز کی راہ ہموار ہوگی۔

ایس سومناتھ کا کہنا تھا کہ زمین کے نچلے مدار میں تین خلابازوں کے ساتھ انسان بردار مشن بھیجنا ان تمام تجربات کی کامیابی کے بعد ہی ہوگا اور جیسا کہ حکومت نے گزشتہ ہفتے اعلان کیا تھا، یہ ممکنہ طور پر 2025 میں ہوگا۔

گگن یان پروجیکٹ کا نام سنسکرت کے لفظ کے نام پر رکھا گیا ہے جس پر 90 ارب روپے کی لاگت آئی ہے۔ اس کا مقصد خلابازوں کو 400 کلومیٹر (248 میل) کے مدار میں بھیجنا اور انہیں تین دن کے بعد واپس لانا ہے۔

اگر یہ تجربہ کامیاب ہو جاتا ہے تو بھارت سوویت یونین، امریکہ اور چین کے بعد خلا میں انسان بھیجنے والا چوتھا ملک بن جائے گا۔

Advertisement

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
امریکا نے جی 20 سربراہی اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا اعلان کردیا
غزہ میں اسرائیلی فورسز کی خلاف ورزیاں جاری
فلسطینیوں کی نسل کشی پر ترکیہ میں نیتن یاہو کی گرفتاری کے وارنٹ جاری
دواجی کون ؟ ممدانی سے پہلی ملاقات، محبت ، شادی کب کیسے اور کہاں ہوئی ؟
امریکا کیلیے خطرے کی گھنٹی، چین نے دنیا کا جدید ترین طیارہ بردار جہاز سمندر میں اتار دیا
سعودی عرب میں ملازمت کے خواہش مند افراد کے لئے بڑی خوشخبری ، نیا نظام متعارف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر