Advertisement
Advertisement
Advertisement

لیورپول کے معروف فٹ بالر کے والدین کولمبیا میں اغوا

Now Reading:

لیورپول کے معروف فٹ بالر کے والدین کولمبیا میں اغوا

انگلش پریمیئر لیگ کی ٹیم لیور پول کے معروف فٹ بالر لوئس ڈیاز کے والدین کو کولمبیا میں اغوا کر لیا گیا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کی خبر کے مطابق لیور پول ٹیم کے ونگر لوئس ڈیاز کے والدین کو کولمبیا میں نامعلوم افراد نے اغوا کر لیا ہے۔

کولمبیا کے صدر گستاوو پیٹرو نے کہا ہے کہ لیورپول کے کولمبیا کے ونگر لوئس ڈیاز کی والدہ کو اغوا کاروں سے بچا لیا گیا ہے لیکن ان کے والد کی تلاش جاری ہے۔

پیٹرو نے ہفتے کے روز ایکس پر پوسٹ کیا کہ ڈیاز کی والدہ کو ملک کے شمالی حصے میں بارانکس میں بچایا گیا ہے۔

کولمبیا کے اٹارنی جنرل کے دفتر نے کہا ہے کہ وہ اس معاملے پر شدت سے کام کر رہے ہیں۔

Advertisement

اٹارنی جنرل کے دفتر کے ترجمان کا کہنا ہے کہ لا گواجیرا کے بارانکس سیکٹر سے کولمبیا کے کھلاڑی لوئس ڈیاز کے والدین کو اغوا کیا گیا ہے۔

ترجمان کے مطابق پراسیکیوٹرز، پولیس اور فوجی اہلکاروں کی ایک خصوصی ٹیم اغواکاروں کے ٹھکانوں کا پتہ لگانے، حقائق کی وضاحت کرنے اور ذمہ داروں کو تلاش کرنے کے لیے کام کر رہی ہے۔

مقامی میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ لوئس مینوئل ڈیاز اور سیلینس مارولانڈا لا گوجیرا کے علاقے میں ایک سروس اسٹیشن پر موجود تھے جب موٹر سائیکلوں پر سوار مسلح افراد انہیں لے گئے۔

پولیس کے ڈائریکٹر جنرل ولیم سلامانکا نے کہا کہ انہوں نے اس معاملے سے نمٹنے کے لیے علاقے میں انٹیلی جنس ایجنٹس اور دیگر پولیس محکموں کو تعینات کیا ہے۔

کولمبیا کے میڈیا سے باتیں کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل ولیم سلامانکا نے کہ کہ پولیس پہلے ہی چیک پوسٹوں پر کام کرنے، موٹر سائیکلوں پر سوار لوگوں کی شناخت کر رہی ہے اور جلد ہی وہ اغوا کاروں تک پہنچ جائیں گے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

Advertisement

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
 پی سی بی کا 2025-26 سیزن کے لیے ڈومیسٹک کرکٹ کنٹریکٹس کا اعلان
نوجوان کرکٹر پریکٹس کے دوران گیند لگنے سے جاں بحق
جنوبی افریقا نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کو 55 رنز سے شکست دیدی
پہلا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان کا ٹاس جیت کر جنوبی افریقا کو بیٹنگ کی دعوت
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی آج، ممکنہ پلیئنگ الیون سامنے آگئی
ایشین یوتھ گیمز 2025: پاکستان والی بال فائنل میں پہنچ گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر