Advertisement
Advertisement
Advertisement

کوئی غلط فہمی میں نہ رہےکہ ہم کسی سیاسی پارٹی کی حمایت کررہے ہیں، عدالت

Now Reading:

کوئی غلط فہمی میں نہ رہےکہ ہم کسی سیاسی پارٹی کی حمایت کررہے ہیں، عدالت
پشاورہائی کورٹ

کوئی غلط فہمی میں نہ رہےکہ ہم کسی سیاسی پارٹی کی حمایت کررہے ہیں، عدالت

چیف جسٹس پشاورہائی کورٹ نے دورانِ سماعت کہا ہے کہ کوئی غلط فہمی میں نہ رہے کہ ہم کسی سیاسی پارٹی کی حمایت کررہے ہیں۔ 

تفصیلات کے مطابق پشاورہائی کورٹ میں پی ٹی آئی کے سابق سٹی صدرعرفان سلیم کے غیرقانونی حراست کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔

سماعت چیف جسٹس محمد ابراہیم خان اور جسٹس اشتیاق ابراہیم نے کی جبکہ چیف سیکرٹری، آئی جی پولیس، ایڈوکیٹ جنرل اور درخواست گزارکے وکیل علی زمان عدالت میں پیش ہوئے۔

چیف جسٹس پشاورہائی کورٹ نے کہا کہ ہمیں احساس ہے کہ آپ کی اور بھی مصروفیات ہوں گی، عدالتی احکامات کی بار بار خلاف ورزی ہورہی ہے اس لیے آپ کو بلایا ہے۔ عدالت ملزمان کو عبوری ضمانت دیتی ہے، عدالتی احکامات کے باوجود پھر ان کو دوبارہ گرفتار کیا جاتا ہے۔

چیف جسٹس محمد ابراہیم خان نے ریمارکس دیے کہ عدالتی احکامات کی خلاف وزری ہورہی ہے اور اس سے ہمیں مسئلہ ہے۔ آج آپ کو اس لئے بلایا ہے کہ آپ ہمیں یقین دہائی کرائے کہ آئندہ عدالتی احکامات کی خلاف ورزی نہیں ہوگی۔

Advertisement

چیف سیکرٹری نے جواب دیا کہ ہم عدالتی احکامات کے تابع ہیں اور یہ ہمارا فرض ہے۔ ہم یقین دہانی کراتے ہیں کہ آئندہ ایسا نہیں ہوگا جبکہ آئی جی پولیس نے بتایا کہ عدالتی احکامات کی خلاف وزری کا ہم سوچ بھی نہیں سکتے۔

چیف جسٹس نے کہا کہ آپ نے یقین دہائی کرائی ہمیں آپ پراعتماد ہے، اس کے بعد عدالتی احکامات کی خلاف ورزی ہوئی تو ہم کسی کے ساتھ پھر رعایت نہیں کریں گے۔ ہم یہ بھی بتانا چاہتے ہیں کہ کوئی غلط فہمی میں نہ رہے کہ ہم کسی سیاسی پارٹی کی حمایت کررہے ہیں۔

چیف جسٹس محمد ابراہیم خان نے کہا کہ عدالت میں جو بھی ہوگا قانون کے مطابق ہوگا۔ کسی بھی جج کی کوئی سیاسی وابستگی نہیں ہے، تمام ججز قانون کے مطابق فیصلے کرتے ہیں۔ 32 سال سے میں بطور جج کام کررہا ہوں آج تک کسی کی حمایت نہیں کی، تو اس کے بعد کیا کروں گا۔

چیف جسٹس پشاورہائی کورٹ نے کہا کہ جس کا جو بھی مسئلہ ہو چاہے وہ کسی بھی سیاسی پارٹی سے ہوں وہ عدالت میں آئے ہم ان کو سنیں گے۔ قانون سب کے لیے برابر ہے، عدالت میں جو بھی ہوگا قانون کے مطابق ہوگا۔

چیف سیکرٹری اور آئی جی پولیس کی یقین دہانی پرعدالت نے درخواست نمٹا دی۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔

Advertisement

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
یہی حال رہا تو 2035 تک کراچی کیسا ہوگا ؟، سوشل میڈیا پر پھر سے میمز کی بھرمار
اربوں روپے لاگت سے بنائی جانے والی حب کینال بارشوں میں بہہ گئی
صدرزرداری سے بحرینی وزیر داخلہ کی ملاقات،باہمی تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال
کیا نیا سسٹم آ رہا ہے ! 10 دنوں تک کراچی کا موسم کیسا رہے گا؟محکمہ موسمیات کی نئی پیشگوئی
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ایک اور تاریخ ساز دن، 1 لاکھ57 ہزار کی سطح عبور
وزیراعظم کا سندھ بالخصوص کراچی میں سیلابی صورتحال کا نوٹس
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر