نگراں وفاقی وزیرتعلیم مددعلی سندھی کی زیرصدارت کراچی میں اہم اجلاس
نگراں وفاقی وزیربرائے تعلیم مدد علی سندھی نے کراچی میں ایک اہم اجلاس کی صدارت کی جس میں تعلیمی شعبے میں امتحانی اصلاحات کو آگے بڑھانے پر توجہ مرکوز کی گئی۔
اجلاس میں سندھ کے تمام بورڈز آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن (BISEs) کے چیئرپرسنز نے شرکت کی۔
نگراں وفاقی وزیر برائے تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت مدد علی سندھی نے کراچی میں ایک اہم اجلاس کی صدارت کی جس میں تعلیمی شعبے میں امتحانی اصلاحات کو آگے بڑھانے پر توجہ مرکوز کی گئی۔ اجلاس میں سندھ کے تمام بورڈز آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن (BISEs) کے چیئرپرسنز نے شرکت کی۔
وفاقی وزیر تعلیم کی زیر صدارت اس اہم اجلاس کا مقصد انٹربورڈز کوآرڈینیشن کمیشن (آئی بی سی سی) کی تجویز کردہ اصلاحات پر غور و فکر اور حکمت عملی بنانا تھا جس سے صوبے بھر کے تعلیمی بورڈز کو فائدہ پہنچ سکتا ہے۔
اجلاس کے دوران بورڈز کے چیئرپرسنز نےآئی بی سی سی کی مجوزہ اصلاحات کے بارے میں جامع بریفنگ فراہم کی، جس میں امتحانی نظام اورعمل کو بڑھانے کی صلاحیت کو اجاگر کیا۔
نگراں وفاقی وزیر نے ان اصلاحات کے بروقت نفاذ کی اہمیت اوربورڈز پر زور دیا کہ وہ ایک مضبوط امتحانی فریم ورک تیار کریں جس سے تشخیص کےعمل میں عوام کا اعتماد پیدا ہو۔
آئی بی سی سی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر پروفیسرڈاکٹر غلام علی ملاح نے مجوزہ اصلاحات کا تفصیلی جائزہ پیش کیا، جس میں تعلیمی منظرنامے کو بلند کرنے کی ان کی صلاحیتوں کو واضح کیا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
