
دیشا پٹانی نے سابق بوائے فرینڈ اداکار ٹائیگر کی فلم کا ٹریلر شیئر کر دیا
بھارتی اداکارہ دیشا پٹانی نے اپنے سابق بوائے فرینڈ و اداکار ٹائیگر شروف کی فلم گنپتھ کی حمایت کر دی۔
گزشتہ روز فلم گنپتھ کا ٹریلر ریلیز کیا گیا ہے اس فلم میں ٹائیگر شروف، کریتی سینن اورامیتابھ بچن مرکزی کرداروں میں جلوہ گر ہیں۔
دیشا نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں فلم گنپتھ کے ٹریلر کا لنک شیئر کیا ہے جو اس بات کی وضاحت ہے کہ وہ اپنے سابق بوائے فرینڈ کی فلم کو سپورٹ کر رہی ہیں۔
اداکارہ کے علاوہ بالی وڈ کی کئی مشہور شخصیات جیسے راکل پریت سنگھ، بھومی پیڈنیکر، ورون شرما، اور دیگر اداکاروں نے فلم گنپتھ کے ٹریلر کے لنک کو انسٹاگرام اسٹوریز پر لگایا ہے۔
دوسری جانب دیشا پٹانی اور ٹائیگر شروف کے درمیان کئی سالوں تک قریبی دوستی قائم رہی تاہم پھر ان دونوں میں بریک اپ ہو گیا تھا لیکن اب ایک بار پھر دونوں کے درمیان قربتیں بڑھتی نظر آ رہی ہیں۔
دیشا پٹانی اور ٹائیگر کی راہیں علیحدہ ہونے کی اطلاعات نے انکے چاہنے والوں کو بہت مایوس کردیا تھا اور وہ اس جوڑے کو پھر سے ایک ساتھ دیکھنے کے خواہش مند تھے۔
تاہم حال ہی میں ٹائیگر کی جانب سے دیشا کو سالگرہ کی مبارکباد دینا مداحوں کے لیے خوشی کی خبر تھی۔
گزشتہ دنوں اداکارہ دیشا پٹانی کی سالگرہ پر ان کے سابق بوائے فرینڈ و اداکار ٹائیگر شروف نے پیار بھری مبارکباد دے کر اپنے مداحوں میں امید کی کرن جگا دی ہے۔
ٹائیگر نے انسٹاگرام اسٹوری پر اپنی اور دیشا کی تصویر لگائی اور لکھا کہ ’تمھاری زندگی میں صرف اچھے دن آئیں، اپنے پروں کو پھیلائے رکھو، ہمیشہ ہنسو اور پیار سمیٹو، سالگرہ مبارک۔‘
واضح رہے کہ فیروز اے ناڈیاڈوالہ ایک بار پھر کامیڈی فلم لانے کیلئے تیار ہیں اور اپنے اس نئے پروجیکٹ کے لیے انہوں نے سنجے دت کے ساتھ ٹائیگر شروف کوکاسٹ کیا ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News