بھارت کے معروف صنعتکار رتن ٹاٹا نے افغانستان کے لیگ اسپنر راشد خان کو نقد انعام دینے کی خبروں کو بے بنیاد قرار دے دیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق صنعتکار رتن ٹاٹا نے اپنے آفیشل ایکس ہینڈل پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے ان دعووں کی تردید کی ہے کہ انہوں نے افغان کرکٹر راشد خان کو مالی انعام کی پیش کش کی تھی۔
رتن ٹاٹا نے کہا کہ ان کا کرکٹ سے کوئی تعلق نہیں ہے اور لوگوں کو واٹس ایپ فارورڈ پر یقین نہیں کرنا چاہئے۔
I have made no suggestions to the ICC or any cricket faculty about any cricket member regarding a fine or reward to any players.
AdvertisementI have no connection to cricket whatsoever
Please do not believe WhatsApp forwards and videos of such nature unless they come from my official…
— Ratan N. Tata (@RNTata2000) October 30, 2023
واضح رہے کہ آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ میں پاکستان کے خلاف افغانستان کی جیت کے بعد سوشل میڈیا کے پلیٹ فارمز پر یہ خبر آگ کی طرح پھیل گئی تھی کہ راشد خان نے جیت کے بعد بھارتی پرچم دکھایا تھا۔
سوشل میڈیا کی خبروں میں بتایا گیا تھا کہ مبینہ طور پر راشد خان کو بھارتی پرچم دکھانے پر آئی سی سی نے 55 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا ہے جس پر بھارتی صنعتکار رتن ٹاٹا نے 10 کروڑ روپے دینے کا اعلان کیا تھا۔
سوشل میڈیا پر ایک بھارتی صارف نے رتن ٹاٹا کے مبینہ اعلان پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ رتن ٹاٹا افغانی کھلاڑیوں کی مدد کر رہے ہیں، ایک صارف نے رتن ٹاٹا کو راشد خان کو انعام دینے پر مبارکباد بھی پیش کی۔
بھارتی صنعتکار رتن ٹاٹا نے کہا کہ میرا کرکٹ سے کوئی تعلق نہیں ہے اور برائے مہربانی واٹس ایپ فارورڈ میسجز اور اس نوعیت کے ویڈیوز پر یقین نہ کریں جب تک کہ وہ میرے آفیشل پلیٹ فارم سے نہ آئیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
