Advertisement
Advertisement
Advertisement

محکمہ خزانہ سندھ نے صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں کیلئے فنڈز جاری کر دیے

Now Reading:

محکمہ خزانہ سندھ نے صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں کیلئے فنڈز جاری کر دیے
محکمہ خزانہ سندھ

محکمہ خزانہ سندھ نے صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں کیلئے فنڈز جاری کر دیے

محکمہ خزانہ سندھ نے صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں کیلئے فنڈز جاری کر دیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ خزانہ نے صوبے میں جاری ترقیاتی کاموں کیلئے دوسری قسط یعنی 7 ہزار 744 ملین روپے سے زاٸد کے فنڈز جاری کر دیے ہیں، دوسری قسط کی مد میں 50 فیصد رقم جاری کی گئی۔

محکمہ خزانہ نے ورکس اینڈ سروسز، لوکل گورنمنٹ، محکمہ تعلیم کالجز اینڈ انڈسٹریز، آبپاشی، صحت، ثقافت اور پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کو بجٹ جاری کیا۔

مختلف محکموں کی ترقیاتی اسکیموں میں سڑکوں کی تعمیر، کارڈک ایمرجنسی سینٹر، لڑکے لڑکیوں کے اسکول، آئل ٹرمینل، ذوالفقار آباد، سولر انرجی کے لیے ٹیویل اینڈ پمپنگ اسٹیشن، نرسنگ اسکول سیہون، سیوریج لائن اور پانی کے لائنوں کی تعمیر شامل ہیں۔

محکمہ خزانہ نے ہدایت کی کہ فنڈز مکمل ہونے والی اسکیموں پر خرچ نہ کیا جائے، ترقیاتی فنڈز پی سی ون کے تحت استعمال کئے جائیں۔

Advertisement

دوسری جانب پاکستان نے بھارتی ریاست اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ کے سندھ واپس لینے کے حوالے سے دیئے گئے ریمارکس پر شدید ردعمل کا اظہار کیا۔

ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم لکھنؤ میں قومی سندھی کنونشن میں بھارتی انتظامیہ کے اہم رکن,اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ و متعصب ہندوتوا پیروکار کے انتہائی غیر ذمہ دارانہ ریمارکس کی مذمت کرتے ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ یہ اتنا ہی قابل مذمت ہے کہ ‘رام جنم بھومی’ کی نام نہاد بحالی کو وزیر اعلیٰ نے اس خطے کو دوبارہ حاصل کرنے کے نظریہ کے طور پر پیش کیا ہے جو کہ پاکستان کا حصہ ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ تاریخ گواہ ہے کہ ہندو بالادستی کے ہجوم نے 6 دسمبر 1992 کو ایودھیا میں بھگوان رام کی جائے پیدائش کو واپس لینے کے لیے ڈھٹائی سے تاریخی بابری مسجد کو منہدم کر دیا تھا۔

ممتاز زہرہ بلوچ کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ کا اشتعال انگیز بیان ’اکھنڈ بھارت‘ کے بے بنیاد دعوی سے متاثر ہے، یہ کلمات ایک نظرثانی اور توسیع پسندانہ ذہنیت کو ظاہر کرتا ہے جو نہ صرف ہندوستان کے پڑوسی ممالک بلکہ اس کی اپنی مذہبی اقلیتوں کی شناخت اور ثقافت کو بھی مسخر کرنا چاہتا ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ تشویشناک بات ہے کہ بی جے پی اور آر ایس ایس کے پیروکار اپنے نفرت انگیز و متعصبانہ سیاسی ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے لیے اس طرح کے خیالات کو فروغ دے رہے ہی۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ تسلط پسندانہ اور توسیع پسندانہ عزائم کو پروان چڑھانے کے بجائے، بھارتی راہنماوں کو پڑوسی ممالک کے ساتھ تنازعات کو حل کرنا چاہیے۔

ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے مزید کہا کہ بھارت کو پڑوسی ممالک کے ساتھ مل کر ایک پرامن اور خوشحال جنوبی ایشیا کی تعمیر کے لیے کام کرنا چاہیے۔

 

 

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

Advertisement

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

 

 

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر