
عالم اسلام آگے بڑھے اورفلسطین کو بچانے کے لیے کردار ادا کرے، سراج الحق
امیرجماعتِ اسلامی کا کہنا ہے کہ مغربی دنیا نےاسرائیل کا انتخاب کیاہےتومسلم ممالک فلسطین کےساتھ کیوں نہیں کھڑے۔
امیرجماعتِ اسلامی سراج الحق نے لاہور میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ غزہ کے لوگوں نے فیصلہ کیا ہے کہ گھر نہیں چھوڑیں گے۔ غزہ کے عوام نے جدوجہد کا راستہ اختیارکیا۔
سراج الحق نے کہا کہ امریکا نے کہا ہرحال میں اسرائیل کےساتھ ہیں، بمباری سے غزہ ملبے کا ڈھیر بن گیا ہے، ہمارے حکمران اب تک تماشائی بنے بیٹھے ہیں۔
اسرائیل نے ہسپتال پر حملہ کر کے انسانی اصولوں کو پامال کیا
اسرائیل کی بمباری سےغزہ ملبےکا ڈھیربن گیا ہے
امیر جماعت اسلامی سراج الحق کی نیوز کانفرنس
براہ راست دیکھیں:https://t.co/kGi5LWATKx#BOLNews #GazaHospital #SirajUlHaq pic.twitter.com/kgdF30cZtVAdvertisement— BOL Network (@BOLNETWORK) October 19, 2023
امیرجماعت اسلامی نے نیوز کانفرنس میں کہا کہ او آئی سی ایگزیکٹیو کمیٹی کا اجلاس بھی روایتی بیانات دینےسےزیادہ نہیں، اسرائیل غزہ میں نہتے فلسطینیوں کو نشانہ بنارہاہے۔
انھوں نے کہا کہ مغربی دنیا نےاسرائیل کا انتخاب کیاہےتومسلم ممالک فلسطین کےساتھ کیوں نہیں کھڑے، عالم اسلام آگے بڑھے اورفلسطین کو بچانے کے لیے کردار ادا کرے، یہی وہ لمحہ ہے اس کو روکا جائے ورنہ گریٹر اسرائیل کا نقشہ سب کو پتہ ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News