میانوالی: پولیس چیک پوسٹ پر حملہ، ایک اہلکار شہید، دو دہشتگرد ہلاک
پنجاب پولیس نے میانوالی کنڈل پیٹرولنگ پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنا دیا۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب کے ضلع میانوالی میں کنڈل پٹرولنگ پوسٹ پر گزشتہ شب دہشت گردوں نے حملہ کیا، پولیس نے بروقت جوابی کارروائی کرتے ہوئے حملہ ناکام بنا دیا۔
اس حملے میں پٹرولنگ پولیس کے اہلکار ہارون خان نے جام شہادت نوش کیا جب کہ پولیس کی جوابی کارروائی پر شرپسند فرار ہوگئے۔
ترجمان میانوالی پولیس کے مطابق شہید ہیڈ کانسٹیبل محمد ہارون کا جسد خاکی ڈی ایچ کیو ہسپتال روانہ کر دیا گیا ہے۔ جن کی نماز جنازہ دو بجے پولیس لائن میانوالی میں ادا کی جائے گی ۔
پولیس کے مطابق شہید ہارون خان کا تعلق یارو خیل قبیلہ اور بیرولی سے ہے۔
آئی جی پنجاب کے مطابق دس سے بارہ دہشتگردوں نے کنڈل پیٹرولنگ پوسٹ پر حملہ کیا تھا، چیک پوسٹ کی چھت پر موجود اہلکار کی جوابی فائرنگ سے دو دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
آئی جی پنجاب کے مطابق پولیس کی جوابی کارروائی میں دہشت گردوں کو کافی بھاری نقصان ہوا ہے۔ دو دہشت گردوں کے ہلاک اور کچھ کے شدید زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔
ڈی پی او میانوالی کا کہنا ہےکہ پولیس کے تمام افسران و جوانوں کے حوصلے بلند ہیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
