Advertisement
Advertisement
Advertisement

پرویز الٰہی کی رہائی سے متعلق درخواست پر سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی

Now Reading:

پرویز الٰہی کی رہائی سے متعلق درخواست پر سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی
سپریم کورٹ

جسمانی ریمانڈ کے خلاف چوہدری پرویزالہی کا سپریم کورٹ سے رجوع

سپریم کورٹ نے سابق وزیراعلٰی پنجاب چوہدری پرویزالٰہی کی رہائی سے متعلق درخواست پر سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردی۔

سپریم کورٹ میں سابق وزیراعلٰی پنجاب پرویزالہی کی ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی، جسٹس سردار طارق مسعود کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سماعت کی۔

عدالت نے پرویز الہیٰ کے وکیل سے دو سوالات پر معاونت مانگ لی، کیا ہائیکورٹ کسی شخص کو نامعلوم مقدمے میں بھی ضمانت دے سکتی ہے؟ دوئم چوہدری پرویز الٰہی کی سپریم کورٹ میں دائر درخواست کیا غیر مؤثر نہیں ہوچکی؟

سماعت کے دوران وکیل سردارلطیف کھوسہ نے مؤقف پیش کیا کہ پرویزالہی کو ایک کیس میں ضمانت ہوتی ہے دوسرے میں پکڑ لیتے ہیں۔

جسٹس سردار طارق مسعود نے کہا کہ ملزم کو کسی کیس میں گرفتار نہ کیا جائے یہ کس قانون میں لکھا ہے۔ اسلام آباد میں عدالت نے اس قسم کا آرڈر جاری کیا۔ کیا عدالتیں ملزم کو جرم کرنے کا لائسنس دے رہی ہے۔

Advertisement

جسٹس سردار طارق مسعودنے ریمارکس دیے کہ ہم نے اوران ججز نے بھی قانون کے تحفظ اٹھایا ہے۔ فیصلہ دیا جاتا اب ملزم کی گرفتاری عدالت کی اجازت سے ہوگی۔ وہ ملزم ضمانت پر رہا کرکے دو بندے قتل کردے پولیس کچھ نہ کرے۔ پولیس کیا ملزم کے سامنے ہاتھ جوڑکر پہلے عدالتی اجازت لے پھرگرفتار کرے۔

وکیل پرویزالٰہی نے مؤقف پیش کیا کہ یہ بھی مذاق ہے ضمانت کے بعددوسرے کیس میں پھر گرفتار کر لیتے ہیں جس عدالت نے کہا کہ یہ مذاق تو ستر سے ہو رہا ہے۔ آپ قانون کا بتائیں قانون کیا کہتا ہے۔

Advertisement

پرویز الہی ضمانت کیس میں دورانِ سماعت لطیف کھوسہ نے عدالت کو بتایا کہ کپڑوں کے بغیر آکراغوا کر لیا جاتا ہے جس پر جسٹس سردارطارق مسعود نے کہا کہ دن کو بغیر کپڑوں کے؟

وکیل پرویز الٰہی نے جواب دیا کہ میرا کہنے کا مطلب ہے یونیفارم کے بغیر۔ مجھے گاڑی سے نکال کر پرویزالہٰی کو اٹھا لے گئے، اب میں وکالت کروں یا گواہ بنوں۔

جسٹس سردارطارق نے کہا کہ مسئلہ یہ ہے شہری اورانسان ہونا بہت دیربعد یاد آتا ہے۔

وکیل نے کہا کہ لاہورہائی کورٹ کے رجسٹراراور ڈی ائی جی کے سامنے بھی پرویز الہٰی کو اٹھایا گیا ۔

جسٹس طارق مسعود نے کہا کہ ہائیکورٹ رجسٹرار یا سکواڈ بھیجنے کا حکم کیسے دی سکتی ہے؟  ہائی کوررٹس کے احکامات میں کچھ زیادہ ہی ہوگیا۔

جسٹس مسرت ہلالی نے کہا کہ لامتناہی ضمانت کس قانون کے تحت ہوتی۔

Advertisement

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر