
شردھا اور راہول مودی کی دوستی کے سوشل میڈیا پر چرچے
بالی وڈ اداکارہ شردھا کپور ایک بار پھر اپنی ذاتی زندگی کی وجہ سے خبروں کی زینت بن گئیں۔
سوشل میڈیا پر اداکارہ شردھا کا نام اس بار ان کی فلم ’تو جھوٹھی میں مکار‘ کے مصنف راہول مودی سے جوڑا جا رہا ہے۔
گزشتہ کافی عرصے سے راہول اور شردھا کے درمیان کافی گہری دوستی قائم ہے۔
تاہم ان تمام خبروں کے حوالے سے شردھا اور راہل کی جانب سے کوئی تصدیق نہیں کی گئی ہے۔
گزشتہ دنوں شردھا نے انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر پوسٹ کی تھی جس پر ان کی ایک مداح کی جانب سے شادی کے حوالے سے سوال پوچھا گیا تھا۔
شردھا کی جانب سے انسٹاگرام پر پوسٹ کی جانے والی تصویر پر ایک مداح نے اداکارہ سے شادی کے حوالے سے سوال کیا کہ آپ شادی کب کریںگیں؟
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
مداح کے اس سوال کے جواب میں اداکارہ نے کہا تھا کہ شادی کا سوال کرنے والی پڑوسی آنٹیاں اپنے اصلی اکاؤئنٹ سے کمنٹ کریں۔
شردھا کپور نے اپنے انٹرویو میں شادی سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں اس بات کی واضاحت دی تھی کہ ان کے پاس ابھی شادی کرنے کے لیے وقت نہیں ہے۔
اداکارہ نے اپنےانٹرویو میں کہا تھا کہ وہ بہت ساری فلموں کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، اس لیے انہیں شادی کرنے سمیت دیگر معاملات کے لیے کوئی فرصت نہیں ہے۔
انٹرویو میں شردھا کپور نے یہ انکشاف بھی کیا تھا کہ کم عمری میں اداکار ورون دھون ان پر فدا تھے تاہم اداکار نے ان سے کبھی محبت کا اظہار نہیں کیا تھا۔
واضح رہے کہ ورون اور شردھا نے چند فلموں میں ایک ساتھ کام بھی کیا ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News