
ورلڈکپ؛ بھارت کے بعد پاکستان کو آسٹریلیا سے بھی شکست کا سامنا
ورلڈکپ 2023 کے 18 ویں میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو 62 رنز سے شکست دے دی۔
پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیموں کے درمیان آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈکپ 2023 کا 18 واں میچ بنگلورو کے چناسوامی اسٹیڈیم میں کھیلا گیا جو آسٹریلیا کے نام رہا۔
Australia slowly regaining their TRUE World Cup form 😄
Consecutive wins for Pat Cummins and his side!#CWC23 #AUSvPAK SCORECARD ▶️ https://t.co/wALPkZiZmt pic.twitter.com/iiCiLRg5yt
Advertisement— ESPNcricinfo (@ESPNcricinfo) October 20, 2023
آسٹریلیا نے ڈیورڈ وارنر اور مچل مارش کی سنچریوں کی بدولت مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 367 رنز بنائے۔
ہدف کے تعاقب میں قومی ٹیم 45.3 اوورز میں 305 رنز پر ڈھیر ہوگئی جس کے بعد آسٹریلیا نے یہ میچ 62 رنز سے اپنے نام کیا۔
پاکستان کی بیٹنگ
امام الحق اور عبداللہ شفیق نے ٹیم کا اچھا آغاز فراہم کرتے ہوئے 127 رنز کی شراکت قائم کی، بعد ازاں عبداللہ شفیق 7 چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 64 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے جب کہ امام الحق نے 10 چوکوں کی مدد سے 70 رنز اسکور کیے۔
محمد رضوان 46، سعود شکیل 30، افتخار احمد 26، کپتان بابر اعظم 18، محمد نواز 14، شاہین شاہ آفریدی 10، حسن علی 8 اور اسامہ میر 0 رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔
آسٹریلیا کی جانب سے ایڈم زمپا نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جب کہ مارکس اسٹوئنس اور کپتان پیٹ کمنز نے 2، 2، جوش ہیزل ووڈ اور مچل اسٹارک نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔
آسٹریلیا کی بیٹنگ
اس سے قبل قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی اور آسٹریلیا کے اوپنرز نے اس فیصلے کا بھرپور فائدہ اٹھایا۔
آسٹریلیا کے اوپننگ بلے بازوں ڈیوڈ وارنر اور مچل مارش نے پاکستانی بولرز کی ایک نہ چلنے دی اور ان کی خوب درگت بنائی۔
آسٹریلیا کی جانب سے ڈیوڈ وارنر اور مچل مارش نے ٹیم کو ناقابل یقین آغاز فراہم کرتے ہوئے ورلڈکپ میں اوپننگ پارٹنرشپ کا نیا ریکارڈ بھی قائم کیا۔
ڈیوڈ وارنر اور مچل مارش نے ٹیم کو 259 رنز کا آغاز فراہم کیا۔ اس دوران دونوں بلے بازوں نے اپنی سنچریاں بھی مکمل کیں۔ مچل مارش 108 گیندوں پر 121 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے، ان کی اننگز میں 9 چھکے اور 10 چوکے شامل تھے۔
آسٹریلیا نے ڈیوڈ وارنر اور مچل مارش کی جانب سے سیٹ کیے گئے اسٹیج کو مزید تیز کرنے کے لیے گلین میکسویل کو بھیجا لیکن وہ پہلی ہی گیند پر شاہین آفریدی کا شکار بن گئے۔
آسٹریلیا کے دیگر بلے باز اس طرح کی کارکردگی نہ دکھاسکے جس طرح ڈیوڈ وارنر اور مچل مارش نے آغاز فراہم کیا تھا۔ اسٹیون اسمتھ 7، مارکس اسٹونس 21، جوش انگلس 13، مارنس لبوشین 8 اور مچل اسٹارک 2 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔
تاہم ڈیوڈ وارنر نے ورلڈکپ میں اپنی فارم کو بحال کرتے ہوئے 150 رنز بنائے۔ وہ 124 گیندوں پر 163 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے اور ان کی اننگز میں 9 چھکے اور 14 چوکے شامل ہیں۔
قومی ٹیم کی جانب سے شاہین آفریدی نے 5، حارث رؤف نے 3 اور اسامہ میر نے ایک وکٹ حاصل کی۔
https://twitter.com/ESPNcricinfo/status/1715280240329843133
واضح رہے کہ پاکستانی ٹیم میں صرف ایک تبدیلی کی گئی تھی۔ نائب کپتان شاداب خان کی جگہ لیگ اسپنر اسامہ میر کو اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا تھا جب کہ آسٹریلیا نے ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی تھی اور سری لنکا کے خلاف کھلائے جانے والے اسکواڈ کو ہی میدان میں اتارا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News