
کیارا اڈوانی نے بالی وڈ میں کتنے سال مکمل کر لیے؟
اداکارہ کیارا اڈوانی بہت جلد بالی وڈ انڈسٹری میں دس سال مکمل کرنے والی ہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اگلے سال کیارا اڈوانی کے بالی وڈ انڈسٹری میں دس سال مکمل ہو جائے گے۔
کیارا نے بالی وڈ میں سال 2014 میں کبیر سدانند کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم فگلی سے قدم رکھا تھا جو ایک کامیاب فلم ثابت نہیں ہوئی تھی ۔
لیکن اداکارہ کی دوسری فلم کامیڈی ڈرامے نے کیارا کے لیے اداکاری کی دنیا میں ایک اور دروازہ کھول دیا تھا۔
2018 کی انتھولوجی فلم لسٹ اسٹوریز کے بعد سے اداکارہ نے باکس آفس پر کئی کامیاب فلموں میں کام کیا ہے۔
حال ہی میں کیارا نے اپنے بالی وڈ کے سفر کی عکاسی کرتے ہوئے بتایا کہ میرے لیے اس انڈسٹری میں اب کچھ تبدیلیاں پیدا ہو گئی ہیں۔
اداکارہ نے اپنے انٹرویو میں بتایا کہ اب بہت سے ہدایت کارمیرے ساتھ فلم کرنا چاہتے ہیں۔
یہ ہی وجہ ہے کہ آج میرے پاس دس اسکرپٹ ہوتی ہے لیکن اُن اسکرپٹ میں سے مجھے انتخاب کرنا ہوتا ہے کہ آیا میں کس فلم میں اداکاری کرنا چاہتی ہوں۔
انٹرویو میں کیارا نے نئے اداکاروں کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ کیریئر کے آغاز میں ہی مشکل کرداروں کا انتخاب کر لیں تاکہ وقت کے ساتھ آپ ایک بہترین اداکار کے طور پر سامنے آسکیں۔
واضح رہے کیارا اڈوانی کا شمار بالی وڈ کی معروف و باصلاحیت اداکاراؤں میں کیا جاتا ہے اور انہوں نے اب تک متعدد بالی وڈ فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر پیش کر دیے ہیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News