Advertisement
Advertisement
Advertisement

 طاقت کے بل بوتے پرکشمیری عوام کی آواز دبائی نہیں جا سکتی، آصف زرداری

Now Reading:

 طاقت کے بل بوتے پرکشمیری عوام کی آواز دبائی نہیں جا سکتی، آصف زرداری
سابق صدر

 طاقت کے بل بوتے پرکشمیری عوام کی آواز دبائی نہیں جا سکتی، آصف زرداری

سابق صدر آصف زرداری نے کہا کہ طاقت کے بل بوتے پرکشمیری عوام کی آواز دبائی نہیں جا سکتی، مقبوضہ کشمیرآج دنیا کی سب سے بڑی جیل ہے۔ 

سابق صدرآصف علی زرداری نے یوم سیاہ کشمیرکے موقع پراپنے پیغام میں کہا کہ بھارتی قبضے سے آزادی مقبوضہ کشمیرکے عوام کا بنیادی اور جمہوری حق ہے، طاقت کے بل بوتے پرمقبوضہ کشمیر کےعوام کی آواز دبائی نہیں جا سکتی۔ بھارت دنیا میں دہشت گرد ملک کی حیثیت سے بے نقاب ہو چکا ہے۔

آصف علی زرداری نے کہا کہ مقبوضہ کشمیرآج دنیا کی سب سے بڑی جیل ہے۔ بھارت کے قبضے سے مقبوضہ کشمیر کی آزادی قائد عوام ذوالفقارعلی بھٹو شہید کا مشن تھا، محترمہ بینظیربھٹو شہید نے ہرعالمی فلور پر مقبوضہ کشمیر کے عوام کے آواز بلند کی۔

سابق صدر نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری نے عالمی سطح پر مودی کو قصاب اور بھارت کو دہشت گرد ملک کے طور پر متعارف کرایا، پاکستان پیپلزپارٹی کشمیریوں کے رائے شماری کا حق دلانے کے لیے آواز بلند کرتی رہے گی، وہ دن زیادہ دور نہیں جب مقبوضہ کشمیر بھارتی قبضے سے آزاد ہوگا۔

اگرآپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔

Advertisement
Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بلوچستان میں ملک کا پہلا خودکار ڈیجیٹل ای۔فائلنگ سسٹم متعارف
پنجاب میں طوطوں کی رجسٹریشن لازمی قرار
چیئرمین پی ٹی اے نے عہدے سے ہٹائے جانے کے فیصلے کو چیلنج کردیا
مریض پر نفسانی خواہش کو ترجیح دینے والے ڈاکٹر کو بحال کر دیا گیا
صدر کی چینی قیادت سے ملاقات، پاک چین تعلقات مزید گہرے کرنے پر اتفاق
پوسٹ پہلگام – مئی 2025 کی تقریب رونمائی ، عطا اللہ تارڑ اور دیگر مقررین کا خطاب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر