آئی سی سی ورلڈکپ کے دوران پاک بھارت ٹاکرے میں بھارتی بولر ہاردک پانڈیا نے امام الحق کی وکٹ حاصل کرنے سے قبل گیند پر کچھ پڑھ کر پھونکا جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
بھارتی شہر احمد آباد میں کھیلے گئے ورلڈکپ کے سب سے بڑے معرکے میں پاکستانی ٹیم کو بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑا لیکن سوشل میڈیا پر اس وقت بھارتی آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے۔
خیال رہے کہ بھارت کے خلاف پاکستان کی بیٹنگ لائن بری طرح ناکام رہی اور پوری پاکستانی ٹیم 42 اعشاریہ 5 اوور میں 191 رن پر ڈھیر ہوگئی جب کہ بھارت نے یہ ہدف آسانی سے 31ویں اوور میں 3 وکٹ کے نقصان پر حاصل کیا۔
دراصل پاکستان کے اوپننگ بلے باز امام الحق 36 رنز بنانے کے بعد ہاردک پانڈیا کا شکار بنے لیکن جس گیند پر وہ آؤٹ ہوئے اس پر ہاردک پانڈیا نے پہلے کچھ پڑھ کر پھونکا اور اب اس ویڈیو پر صارفین دلچسپ تبصرے کررہے ہیں۔
https://twitter.com/imdhaval83_/status/1713214015844045172
سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ ہاردک پانڈیا نے گیند پر تھوکا تو کسی نے کہا کہ ہاردک نے فاتحہ پڑھی، ایک صارف نے کہا کہ ہاردک کا منتر کام کرگیا اور وہ امام الحق کی وکٹ لے گئے۔
میچ کے بعد جب بھارتی کمننٹیر عرفان پٹھان اور گوتم گمبھیر کی موجودگی میں ہاردک پانڈیا سے یہ سوال پوچھا تو وہ خود بھی اس پر ہنستے رہے اور جواب دیا کہ دراصل میں خود سے بات کررہا تھا کہ یہ گیند لائن اور لینتھ پر کروانی ہے۔
واضح رہے کہ ہاردک پانڈیا نے امام الحق کے علاوہ محمد نواز کی وکٹ بھی حاصل کی تھی جو صرف 4 رنز بنانے میں کامیاب رہے تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
