Advertisement
Advertisement
Advertisement

بابراعظم کو ’عظیم کھلاڑی‘ کہنے والوں پر محمد حفیظ برس پڑے

Now Reading:

بابراعظم کو ’عظیم کھلاڑی‘ کہنے والوں پر محمد حفیظ برس پڑے

قومی ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ نے بابراعظم کو ’عظیم کھلاڑی‘ کہنے والوں کو کھری کھری سنادی۔ 

نجی ٹی وی چینل پر گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق آل راؤنڈر محمد حفیظ نے کہا کہ کچھ لوگ کھلاڑیوں کو زبردستی کا ٹیگ دے کر انہیں بڑا بنادیتے ہیں جس کے نتیجے میں ان پر اضافی دباؤ آجاتا ہے اور وہ کارکردگی نہیں دکھاپاتے۔

قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں بابراعظم کو عظیم کھلاڑی نہیں سمجھتا،بلاشبہ بابراعظم ایک بہترین بلے باز ہے لیکن اسے “عظیم” کہنا قبل از وقت ہے، اسے ابھی یہ ثابت کرنا ہوگا کہ وہ عظیم کھلاڑی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بابراعظم کو ’عظیم کھلاڑی‘ کا اعزاز شاید اِن لوگوں نے دیا ہو جنہوں نے پاکستان اور عالمی سطح پر کھیل کے حقیقی عظیم کھلاڑیوں کو نہیں دیکھا۔

سابق کپتان نے بابراعظم کی قائدانہ صلاحیتوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بطور کپتان 3 سالوں میں جو پختگی آنی چاہیے تھی وہ نہیں آئی، انہیں جارحانہ انداز اپنانے کی ضرورت ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ٹم ڈیوڈ 129 میٹر کا شاندار چھکا لگا کر تیسرے نمبر پر آگئے، ویڈیو وائرل
پی ایس ایل فرنچائز مالکان کے تحفظات پر پی سی بی نے ایکشن لے لیا
سری لنکن کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان کے لیے شیڈول جاری کر دیا
پاکستان بمقابلہ سری لنکا ون ڈے سیریز، ٹکٹوں کی آن لائن فروخت کل سے شروع ہو گی
کوشش ہوگی بابر اعظم کو آؤٹ کرکے شائقین کو چپ کروائیں، جنوبی افریقی کپتان
17 سال بعد فیصل آباد میں کرکٹ کی واپسی؛ شاہین آفریدی جیت کے لیے پرعزم
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر