Advertisement
Advertisement
Advertisement

عبداللہ شفیق کی ورلڈکپ میں شاندار اننگز، 3 سال پہلے کی گئی پوسٹ وائرل

Now Reading:

عبداللہ شفیق کی ورلڈکپ میں شاندار اننگز، 3 سال پہلے کی گئی پوسٹ وائرل

پاکستان کے اوپننگ بلے باز عبداللہ شفیق نے گزشتہ روز سری لنکا کے خلاف زبردست سنچری بناکر اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کروایا جس کے بعد ان کی 3 سال قبل کی گئی ایک پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

بھارت میں ہونے والے آئی سی سی ورلڈکپ کے آٹھویں اور پاکستان نے اپنے دوسرے میچ میں ہی ورلڈکپ ریکارڈ قائم کردیا۔ سری لنکا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان کو جیت کے لیے 345 رنز کا ہدف دیا تو جواب میں پاکستان کی ابتدائی دو وکٹیں جلد گرجانے کے بعد ایسا دکھائی دے رہا تھا پاکستان یہ میچ ہارجائے گا۔

تاہم اوپننگ لے باز عبداللہ شفیق نے 103 گیندوں پر 113 بناکر سری لنکا کے خلاف 345 رنز کا بڑا ہدف حاصل کرنے میں ٹیم کو مدد فراہم کی جو ورلڈکپ کی تاریخ میں پاکستان کی جانب سے حاصل کیا گیا سب سے بڑا ہدف ہے۔  عبداللہ شفیق کی شاندار اننگز میں 3 چھکے اور 10 چوکے شامل تھے۔

Advertisement

 

Advertisement
View this post on Instagram
Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

 

A post shared by Green Shirts (@greenshirts17)

Advertisement

خیال رہے کہ  عبداللہ شفیق کا ورلڈکپ میں پہلا میچ تھا جس میں انہوں نے سنچری بناکر نہ صرف پاکستانیوں بلکہ بھارتی تجزیہ کاروں سمیت ماہرین کرکٹ سے داد سمیٹی تاہم میچ کے بعد ان کی ایک پرانی پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

3 سال قبل عبداللہ شفیق کی جانب سے اپنی ایک تصویر شیئر کی گئی تھی جس میں وہ کاندھے پر بیگ اٹھائے کھڑے ہیں، ساتھ ہی انہوں نے خود کے لیے ایک پیغام بھی لکھا۔

قومی بیٹر نے لکھا تھا ‘ان شاء اللہ ایک دن میں خود کو اپنے اوپر فخر محسوس کرواؤں گا’۔ اس پوسٹ کو ایکس، انسٹاگرام اور فیس بک کے کئی میمز اور دیگر پیجز نے شیئر کیا گیا ہے۔

Advertisement

عبداللہ نے یہ پوسٹ 21 جولائی 2020 کو کی تھی جو اب کرکٹر کی ورلڈکپ ڈیبیو میں شاندار کارکردگی پر وائرل ہوگئی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان نے عبداللہ شفیق اور محمد رضوان کی شاندار سنچریوں کی بدولت ورلڈکپ کی تاریخ میں سب سے بڑا ہدفمکمل کر کے تاریخ رقم کر دی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کوشش ہوگی بابر اعظم کو آؤٹ کرکے شائقین کو چپ کروائیں، جنوبی افریقی کپتان
17 سال بعد فیصل آباد میں کرکٹ کی واپسی؛ شاہین آفریدی جیت کے لیے پرعزم
جنوبی افریقی بیٹر ڈی کوک اور صائم ایوب کے ناپسندہ ترین ریکارڈ
لاہوریوں کا نیا ریکارڈ، پاک جنوبی افریقا میچ میں قذافی اسٹیڈیم ہاؤس فل
بڑی اننگز کا طویل عرصے سے انتظار تھا، اب تسلسل برقرار رکھنا ہے،  بابراعظم
کین ولیمسن کا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر