
بعض غیرملکی پاکستان میں دہشتگردی میں ملوث پائے گئے ہیں، جان اچکزئی
نگراں صوبائی وزیراطلاعات بلوچستان جان اچکزئی کا کہنا ہے کہ بعض غیرملکی پاکستان میں دہشتگردی میں ملوث پائے گئے ہیں۔
کراچی پریس کلب میں نگراں وزیراسلاعات جان اچکزئی نے نگراں وزیرداخلہ سندھ حارث نواز کے ہمراہ نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ملک بھرسےغیرقانونی غیرملکیوں کے نکلنےکا ایک ہفتہ رہ گیاہے، بلوچستان میں 3 پوائنٹس بنا دیے گئے ہیں۔
نگراں وزیراطلاعات جان اچکزئی نے کہا کہ کوئٹہ، پشین، قلعہ عبداللہ میں تمام افراد کا ڈیٹابیس اکٹھا کرلیا گیا ہے، تمام غیرملکیوں کا ڈیٹا تیار ہے، بعض غیرملکی پاکستان میں دہشتگردی میں ملوث پائےگئےہیں، ہرممکن تعاون کرنےپرنگراں وزیرداخلہ سندھ کا شکر گزارہوں۔
بریگیڈیئر(ر) حارث نواز نے کہا کہ یہ تاثرغلط ہےکہ ایک ملک کےشہریوں کوواپس بھیجاجارہاہے، نکالے جانے والےغیرقانونی مقیم افراد میں بنگالی بھی شامل ہیں، ڈیڈلائن تمام غیرقانونی مقیم افراد کےلیے ہے، طریقہ کارطےہےٹائم ختم ہونے کے بعد کیسے پکڑا اور رکھا جائے گا۔
حارث نوازنے مذید کہا کہ مشاورت کی ہے کہ غیرقانونی مقیم افرادکیسے واپس کیے جائیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News