Advertisement
Advertisement
Advertisement

آج ملک کے زیریں اور جنوبی علاقوں میں موسم خشک رہے گا

Now Reading:

آج ملک کے زیریں اور جنوبی علاقوں میں موسم خشک رہے گا
موسم

محکمہ موسمیات کے مطابق آج ملک کے زیریں اور جنوبی علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔ 

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیارت کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں مطلع ابرآلودرہنے کا امکان ہے، اسلام آباد میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبرپختونخوا میں تیزہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بالائی پنجاب اور خطہ پوٹھوہار میں مطلع ابرآلود اوربارش کا امکان ہے جبکہ آج زیا دہ سے زیادہ درجہ حرارت شہید بینظیرآباد،سبی میں 42 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیاگیا۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں آج مطلع کہیں صاف کہیں جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے۔ شہر قائد میں موسم آج گرم اور مرطوب رہے گا۔ شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 27.9 ڈگری ریکارڑ کیا گیا۔ آج شہرکا زیادہ سے زیادہ پارہ 35 ڈگری تک رہنے کا امکان ہے۔

دن کے اوقات میں ہوا میں نمی کا تناسب 80 فیصد جبکہ شام میں 65 فیصد تک رہے گا، مغربی اور جنوب مغربی سمت سے 5 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتارسے ہواؤں کا سلسلہ جاری ہے

Advertisement

سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا جبکہ سکھر، خیر پور، شہید بینظیر آباد اور دادو میں پارہ 39 سے 41 ڈگری تک رہنے کی توقع ہے۔ جیکب آباد، لاڑکانہ سمیت دیگر علاقوں میں درجہ حرارت 38 سے 40 ڈگری تک رہنے کا امکان ہے۔

حیدرآباد ، میر پورخاص، مٹھی سمیت ملحقہ علاقوں میں پارہ 35 سے 37 ڈگری جبکہ ٹھٹھہ، بدین، سجاول میں درجہ حرارت 33 سے 34 ڈگری تک رہنے کا امکان ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ریڈ لائن منصوبہ عوام کیلیے وبال جان، پیپلزپارٹی نے کراچی کو تجربہ گاہ بنا دیا، حافظ نعیم الرحمان
صدر زرداری دوحہ میں پاکستان کے سماجی و معاشی عزم کو عالمی سطح پر اجاگر کریں گے
میٹھا خواب کڑوی حقیقت، چینی کی قیمت بے قابو، نرخ 220 روپے فی کلو ہو گئے
شہر قائد دوبارہ بھتہ خوروں کے نرغے میں، لیاری گینگ کے تین کارندے گرفتار
اڈیالہ جیل سے انتہائی افسوسناک خبر سامنے آگئی
بھارتی خفیہ ایجنسی کیلئے جاسوسی کے الزام میں گرفتار مچھیرے کے اہم انکشافات
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر