Advertisement
Advertisement
Advertisement

کنٹونمنٹ بورڈ کراچی کا اضافی ٹیکس لینے کا معاملہ؛ اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری

Now Reading:

کنٹونمنٹ بورڈ کراچی کا اضافی ٹیکس لینے کا معاملہ؛ اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری
سپریم کورٹ

سپریم کورٹ کا انتخابات اور فوجی عدالتوں کیخلاف مقدمہ سماعت کیلئے مقرر کرنے کا فیصلہ

چیف جسٹس پاکستان نے کنٹونمنٹ بورڈ کراچی کا ریسٹورنٹ، بینک، پولٹری والوں سے اضافی ٹیکس لینے کے معاملے پراٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کردیا۔

سپریم کورٹ میں سماعت کے دوران چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی نے کہا کہ کنٹونمنٹ بورڈ کے پاس ٹیکس لگانے کا اختیار نہیں، وفاقی یا صوباٸی حکومت ٹیکس نافذ کرسکتی ہے۔

چیف جسٹس پاکستان نے استفسارکیا کہ کنٹونمنٹ بورڈ کو پروفیشنل پر ٹیکس لگانے کا اختیار کیسے ہے؟ جس پرایڈیشنل اٹارنی جنرل نے جواب دیا کہ وفاقی، صوباٸی اور لوکل حکومتوں کو ٹیکس لگانے کا اختیار ہے۔

ایڈیشنل اٹارنی جنرل عامر رحمان نے بتایا کہ لوکل حکومت منتخب باڈی ہے وہ ٹیکس لگا سکتی ہے جس پر چیف جسٹس قاضی فائزعیسٰی نے کہا کہ اگر وکیلوں پر ٹیکس لگ جائے تو کیا وہ لوکل گورٸمنٹ اکٹھا کرے گی؟

جسٹس اطہرمن اللہ نے کہا کہ ہمارے پاس تنازع یہ ہے کہ آرٹیکل 163کے تحت لوکل گورٸمنٹ ٹیکس نہیں لگا سکتی تاہم چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ ٹیکس کا اختیار کسی اور کو کیسے دیدیں؟

Advertisement

چیف جسٹس قاضی فائزعیسٰی نے کہا کہ ہم آٸین پاکستان کو نظرانداز نہیں کرسکتے، ایسا نہ ہو کہ ہمارا حکم آجائے تو سارے لگائے ٹیکس اڑ جائیں۔

سپریم کورٹ نے سماعت 13اکتوبر تک ملتوی کردی۔ چیف جسٹس قاضی فاٸزعیسی کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے سماعت کی۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
شہر قائد میں راتیں خنک، دن بدستور گرم
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل ساحر شمشاد مرزا کا دورہ برونائی
سندھ کے تعلیمی بورڈز میں تعلیمی امور جدید اور آن لائن بنانے کا فیصلہ
پی پی ارکان کے 27ویں آئینی ترمیم پر تحفظات، حکومت سے اتحاد ختم کرنے کا مشورہ
27 ویں آئینی ترمیم: وزیراعظم شہباز شریف اتحادی رہنماؤں کو اعتماد میں لیں گے
کنٹرول لائن کے دونوں اطرف کشمیری عوام آج یوم شہداء جموں منارہے ہیں
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر