Advertisement
Advertisement
Advertisement

یمن کے حوثی باغیوں کا جنوبی اسرائیل کے خلاف ڈرون حملے کا دعویٰ

Now Reading:

یمن کے حوثی باغیوں کا جنوبی اسرائیل کے خلاف ڈرون حملے کا دعویٰ

اس واقعے کے بعد مشہور سیاحتی ریزورٹ میں فضائی حملے کے سائرن بج گئے اور رہائشیوں کو پناہ کے لیے بھاگنے پر مجبور کر دیا گیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یمن کے حوثی باغیوں نے غزہ میں جاری جنگ کا بدلہ لینے کے لیے اسرائیل کے جنوبی شہر ایلات کی جانب ڈرون حملہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

اسرائیل نے منگل کی صبح بحیرہ احمر کے اوپر ایک نامعلوم “فضائی ہدف” کو تباہ کرنے کی اطلاع دی ہے۔

چند گھنٹوں بعد حوثیوں کے ایک سینئر عہدیدار نے خبر رساں ادارے اے ایف پی کو بتایا کہ ایران کے حمایت یافتہ یمنی گروپ نے جنوبی اسرائیل کی جانب ڈرون بھیجے تھے۔

حوثی حکومت کے وزیر اعظم عبد العزیز بن حبور نے کہا کہ ان ڈرونز کا تعلق یمن کی ریاست سے ہے۔

Advertisement

اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ اس نے اسرائیل کی فضائی حدود کے باہر قریب آنے والے ایک فضائی ہدف کو مار گرایا ہے۔

اس واقعے کے بعد بحیرہ احمر کے مشہور سیاحتی مقام ایلات میں فضائی حملے کے سائرن بج گئے اور رہائشیوں کو پناہ کے لیے بھاگنے پر مجبور کر دیا گیا۔

فوج نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ممکنہ طور پر ‘دشمن طیاروں کی دراندازی’ کی ابتدائی وارننگ کے بعد اس کے نظام نے اسرائیلی علاقے کی جانب آنے والے فضائی ہدف کی نشاندہی کی ہے۔

بیان میں مشتبہ ڈرون کی اصل کی تصدیق نہیں کی گئی لیکن مقامی میڈیا رپورٹس میں کہا گیا تھا کہ یہ شمالی یمن سے آیا ہو سکتا ہے، جسے حوثی ایران کی پشت پناہی سے چلا رہے ہیں۔

خبر رساں ادارے کی نامہ نگار سارہ خیرات نے مقبوضہ مشرقی یروشلم سے رپورٹنگ کرتے ہوئے کہا کہ یہ اسرائیل کے لیے تشویش کا باعث ہے کیونکہ وہ پہلے ہی اپنے شمالی محاذ پر ایران کی حمایت یافتہ حزب اللہ کے ساتھ تنازع میں مصروف ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

Advertisement

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

Advertisement

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بھارت کو ایک اور دھچکہ ، امریکی صدر نے ایچ ون اور ایچ ون بی پر ٹیرف لگا دیا
پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا فیصلہ، باضابطہ اعلان کل ہوگا
یورپی ایئرپورٹس پر سائبر حملہ؛ کئی پروازیں متاثر اور منسوخ
چینی عوام عظیم ہیں اور ہم ان کے ساتھ مزید کام کرنا چاہتے ہیں، ٹرمپ
افغانستان کے مستقبل کا فیصلہ افغانوں کے ہاتھ میں ہونا چاہیے،چین کا ردعمل آ گیا
امریکا تجارتی مذاکرات کے نتائج پر اثر انداز نہ ہو ،چینی صدر کی ٹرمپ سے فون پر گفتگو
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر