Advertisement
Advertisement
Advertisement

کپتانی بابراعظم کے بس کی بات نہیں، سابق کھلاڑی پھٹ پڑے

Now Reading:

کپتانی بابراعظم کے بس کی بات نہیں، سابق کھلاڑی پھٹ پڑے

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑیوں نے افغانستان سے تاریخی شکست کے بعد بابراعظم کی قیادت پر سوال اٹھاتے ہوئے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ 

بھارت میں ہونے والے آئی سی سی ورلڈکپ میں افغانستان کے ہاتھوں پاکستان کی بدترین شکست کے بعد قومی ٹیم کے سابق کھلاڑیوں نے شکست کی ذمہ داری کپتان بابراعظم پر عائد کرتے ہوئے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ بابراعظم اچھا کھلاڑی ہے لیکن کپتانی ان کے بس کی بات نہیں ہے۔

اس موقع پر سابق کپتان شعیب ملک نے کہا کہ بابراعظم صرف منصوبہ بندی کے تحت ہی میدان میں اترتے ہیں، وہ حالات کے مطابق فیصلہ لینے کی صلاحیت نہیں رکھتے، جس کا نقصان پاکستانی ٹیم کو اٹھانا پڑتا ہے۔

قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز اور سابق کپتان معین خان کا کہنا تھا کہ  2019 سے 2023 کے دوران 4 آئی سی سی ایونٹس ہوچکے ہیں لیکن ایسا دکھائی دیتا ہے کہ بابراعظم نے اب تک کچھ بھی نہیں سیکھا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز بھارت کے شہر چنئی میں ہونے والے میچ میں افغانستان نے تاریخ میں پہلی بار پاکستان کو شکست دی اور یوں انہوں نے رواں ورلڈکپ میں دوسری کامیابی سمیٹی۔ اس سے قبل وہ دفاعی چیمپئن انگلینڈ کو شکست دے چکے تھے۔

Advertisement

پاکستان نے افغانستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹ کے نقصان پر 282 رنز بنائے اور افغانستان نے مطلوبہ ہدف آسانی سے 2 وکٹ کے نقصان پر 49 اوورز میں پورا کرلیا۔

واضح رہے کہ پاکستان ابتدائی دو میچز جیتنے کے بعد مسلسل تین میچ ہار چکا ہے اور یوں وہ پوائںٹس ٹیبل پر پانچویں پوزیشن پر موجود ہے جب کہ افغانستان پاکستان کو شکست دینے کے بعد چھٹی پوزیشن پر آگیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دوسرا ٹی 20، پاکستان کی سیریز میں شاندار واپسی، پروٹیز کو 9 وکٹوں سے شکست
پاک فوج کی زیرِ اہتمام شمالی وزیرستان میں ٹی 20 کرکٹ لیگ کا کامیاب انعقاد
ایشین یوتھ گیمز والی بال فائنل، ایران نے پاکستان کو ہرا کر گولڈ میڈل جیت لیا
 پی سی بی کا 2025-26 سیزن کے لیے ڈومیسٹک کرکٹ کنٹریکٹس کا اعلان
نوجوان کرکٹر پریکٹس کے دوران گیند لگنے سے جاں بحق
جنوبی افریقا نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کو 55 رنز سے شکست دیدی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر