Advertisement
Advertisement
Advertisement

برطانیہ میں حجاب میں ملبوس مسلمان خاتون پر حملہ

Now Reading:

برطانیہ میں حجاب میں ملبوس مسلمان خاتون پر حملہ

برطانیہ میں ایک مسلمان خاتون پر ایک اجنبی شخص نے کنکریٹ کی تختی سے حملہ کر دیا کیونکہ اس نے حجاب پہنا ہوا تھا۔

عرب میڈیا کے مطابق برطانیہ کے ڈیوسبری علاقے میں پیش آنے والے اس واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک نقاب پوش شخص اس خاتون پر کنکریٹ کی ایک بڑی سلیب حملہ کرتا ہے۔

حملہ آور شخص نے پہلے خاتون کا راستہ روکا پھر وہ کنکریٹ کو خاتون کے سر پر پھینک دیتا ہے۔ مسلمان خاتون اس اچانک حملے کی وجہ سے خود کو بچا نہ سکی اور زخمی ہو گئی۔

متاثرہ خاتون نوکری کے انٹرویو سے قبل ایک ٹیک اوے کی دکان کے باہر انتظار کر رہی تھی جبکہ اس کا شوہر 40 سالہ عید کریمی دکان کے اندر اپنی بیوی کے لیے کھانا خرید رہا تھا۔

کریمی نے بعد میں دیگر پیدل چلنے والوں کے ساتھ مل کر حملہ آور کا پیچھا کیا اور اس پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا۔

Advertisement

عید کریمی کا کہنا تھا کہ ان کی اہلیہ کو اس لیے نشانہ بنایا گیا کیونکہ انہوں نے حجاب پہنا ہوا تھا۔

ویسٹ یارکشائر پولیس کا کہنا ہے کہ اس شخص کو حراست میں لے لیا گیا ہے تاہم انہوں نے اس بات پر تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا کہ آیا اس معاملے کو نفرت پر مبنی جرم کے طور پر دیکھا جا رہا ہے یا نہیں۔

یہ حملہ ایک ایسے وقت میں ہوا ہے جب برطانیہ میں غزہ میں تشدد کے پھیلاؤ کے دوران اسلاموفوبیا کے جرائم میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

اکتوبر میں لندن میں اسلاموفوبیا کے جرائم میں گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 140 فیصد اضافہ ہوا۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

Advertisement

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کانگو، دو کشتیوں کے خوفناک حادثات، 190 سے زائد افراد ہلاک، درجنوں لاپتہ
روس کا انسانیت پر احسانِ عظیم ، کینسر ویکسین تیار کرلی
عالمی برداری دوہرا معیار ترک کر کے اسرائیل کو جرائم پر سزا دے، قطری وزیراعظم
صدر زرداری کا چین کے ایئرکرافٹ کمپلیکس کا تاریخی دورہ
قطر پر حملہ: ٹرمپ ناخوش، مگر اسرائیل سے تعلقات مضبوط رہیں گے، امریکی وزیر خارجہ
روس پر پابندیاں: صدر ٹرمپ نے نیٹو ممالک کیلئے شرط رکھ دی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر