موبائل فون بنانے والی معروف کمپنی ایپل نے بھارتی صارفین کو پیغام ارسال کیا ہے کہ ان کے فون حکومتی سطح پر ہیک کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
برطانوی خبر رساں ادارے کی خبر کے مطابق بھارتی حزب اختلاف کے رہنماؤں نے حکومت پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ ایپل کی جانب سے انتباہی پیغامات موصول ہونے کے بعد ان کے فون ہیک کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔
ایپل کے الرٹ میں کہا گیا ہے کہ اس کا ماننا ہے کہ ایپل صارفین کو ریاستی سرپرستی میں حملہ آوروں کی طرف سے نشانہ بنایا جا رہا تھا۔
مودی سرکار کے وفاقی وزراء نے ان الزامات کو مسترد کرتے ہوئے اسے تباہ کن سیاست قرار دیا۔
وفاقی وزراء نے مزید کہا کہ حکومت ان نوٹیفکیشنوں کی تہہ تک جانے کے لئے تحقیقات کرے گی۔
اب تک حزب اختلاف کے ایک درجن کے قریب سیاست دانوں نے تصدیق کی ہے کہ انہیں ایپل کی جانب سے پیغام ملا ہے۔
اس فہرست میں کانگریس پارٹی سے ششی تھرور اور کے سی وینو گوپال، ترنمول کانگریس سے مہوا موئترا اور شیوسینا یو بی ٹی سے پرینکا چترویدی شامل ہیں۔
کانگریس لیڈر راہول گاندھی نے یہ بھی کہا کہ ان کے دفتر میں کام کرنے والے کئی لوگوں کو الرٹ مل گیا۔

راہول گاندھی نے مزید کہا کہ ہم خوفزدہ نہیں ہیں۔ آپ جتنی چاہیں ٹیپ کر سکتے ہیں، مجھے اس کی پرواہ نہیں ہے، اگر آپ میرا فون لینا چاہتے ہیں تو میں آپ کو دے دوں گا۔
وفاقی انفارمیشن ٹکنالوجی کے وزیر اشونی ویشنو نے ایکس پر پوسٹ کیا کہ حکومت نے ایپل سے کہا ہے کہ وہ مبینہ ریاستی سرپرستی میں ہونے والے حملوں کے بارے میں حقیقی اور درست معلومات کے ساتھ تحقیقات میں شامل ہو۔
بھارتی سیاست دانوں اور صحافیوں نے ایپل کی جانب سے موصول ہونے والے پیغام کے ایکس اسکرین شاٹس شیئر کیے جن میں سے کچھ نے نشاندہی کی کہ مودی سرکار کے کسی رکن نے ابھی تک نوٹیفکیشن موصول ہونے کی تصدیق نہیں کی ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
