گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ کم عمری کی شادی ایک سنگین مسئلہ ہے۔
تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کم عمری کی شادیوں کے خاتمہ کے سلسلہ میں قومی مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کم عمری کی شادی ایک سنگین مسئلہ ہے جس کی وجوہات میں صنفی عدم مساوات اور سماجی رجحانات شامل ہیں۔
تقریب میں نیشنل کمیشن آن اسٹیٹس آف ویمن کی سربراہ نیلوفر بختیار نے ینگ یو ٹیوبر اور گورنر سندھ کے صاحبزادے زید خان ٹیسوری کو شیلڈ دی۔
نیلوفر بختیار نے کہا کہ آپ کے یوٹیوب اکاؤنٹ کے فالوورز تک کم عمر میں شادی کے مضمرات کا پیغام پہنچنے سے ہمارے کاز میں مدد ملے گی۔
گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی پیر پگارا سے ملاقات
دوسری جانب گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کراچی میں پیر پگارا سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔
ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے ملکی معاشی مشکلات، سندھ کی سیاسی صورتحال سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا۔
اس موقع پر گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ ملک کو معاشی مشکلات سے نکالنے کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز کا ایک پلیٹ فارم پر جمع ہونا ضروری ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
