
ورلڈکپ میں پاکستان ٹیم پر جرمانہ عائد
بھارت میں ہونے والے ورلڈکپ میں افغانستان کے ہاتھوں تاریخی شکست کے بعد قومی ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے پاکستانی فیلڈرز کی فٹنس پر سوال اٹھادیا۔
نجی ٹی وی چینل پر پاکستان اور افغانستان کے میچ کے بعد تبصرہ کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم ے کہا کہ افغانستان کے ہاتھوں ایسی شکست شرمناک ہے، صرف دو وکٹیں گنوا کر 280 تک پہنچنا بہت بڑی بات ہے۔
وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ افغانستان کے خلاف بولنگ کے علاوہ پاکستانی ٹیم کی فیلڈنگ کا جائزہ لیا جائے اور دیکھیں کہ ان کا فٹنس لیول کیا ہے، ہم ورلڈکپ کے آغاز سے کہہ رہے ہیں کہ ان کھلاڑیوں کا فٹنس ٹیسٹ لیا جائے کیوں کہ پچھلے 2 سال سے ان کا فٹنس ٹیسٹ نہیں ہوا۔
انہوں نے کسی بھی کرکٹر کا نام لیے بغیر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں اب کیا کھلاڑیوں کے انفرادی طور پر نام لوں جن کے اتنے بڑے بڑے منہ ہوگئے ہیں، انہیں دیکھ کر لگتا ہے جیسے روزانہ 8 ،8 کلوکڑاہی کھاتے ہوں، نہاری کھاتے ہوں ان کھلاڑیوں کا ٹیسٹ ہونا چاہیے۔
سابق کپتان نے کہا کہ مصباح الحق کی کوچنگ کے دوران فیلڈنگ معیار کو جانچنے کیلئے معیار نافذ کیا، جس کے مثبت نتائج سامنے آئے تھے اور اسی لیے اس وقت کھلاڑی مصباح سے نفرت کرتے تھے۔
انہوں نے کہا کہ پروفیشنلی ان لڑکوں کو معاوضہ دیا جاتا ہے یہ ملک کیلئے کھیلتے ہیں ان کیلئے کوئی معیاری اصول تو ہونے چاہئیں۔
وسیم اکرم نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو عجلت میں فیصلے کرنے پر بھی تنقید کا نشانہ بنایا اور کوچنگ اسٹاف اور انتظامیہ میں متواتر تبدیلیوں پر مایوسی کا اظہار کیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز افغانستان نے بڑا اپ سیٹ کرتے ہوئے پہلی بار پاکستان کو شکست دے کر ایونٹ میں دوسری کامیابی حاصل کرلی تھی، افغانستان نے پاکستان کا 283 رنز کا ہدف با آسانی 49 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News