
جیلوں میں بندقیدیوں کوسہولیات کی فراہمی سے متعلق درخواست کا تحریری فیصلہ جاری
عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل کو پاور آف اٹارنی جمع کروانے کی ہدایت کر دی۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف کی ضمانتوں کی درخواستوں پر سماعت کرتے ہوئے عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل کو پاور آف اٹارنی جمع کرانے کی ہدایت کر دی۔
لاہورہائی کورٹ نے سماعت 25 اکتوبر تک ملتوی کرتے ہوئے کہا کہ کیا آپ کا وکالت نامہ ہے، وکالت نامہ پر منشی کے دستخط ہوتے ہیں۔
عدالت نے وکیل سے کہا کہ منشی کو اختیارات دے دیں، جس پروکیل چیئرمین پی ٹی آئی نے جواب دیا کہ تین پٹیشن پر میرے دستخط ہیں۔
عدالت نے استفسارکیا کہ باقی وکلا کہاں ہیں؟ آپ جہاں سے ریلیف لینے آئے ہیں ان درخواستوں پر آپ کے دستخط نہیں ہے۔
لاہورہائی کورٹ نے وکیل کو ہدایت کی کہ آپ اپنا پاوراٹارنی لے کرآئیں، جس پروکیل نے جواب دیا کہ آپ ان کیسز میں ریکارڈ منگوا لیں۔
عدالت نے کہا کہ جب ہمارے سامنے وکیل ہوں گئے تو ریکارڈ منگوا لیں گے، وکیل نے جواب دیا کہ میں پاور آف اٹارنی منگوا لیتا ہوں جس کے بعد عدالت نے کہا کہ اس کی سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کر دیتے ہیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News