Advertisement
Advertisement
Advertisement

صحافی کے سوال پر روہت شرما کے اندا نے بابر اعظم کو بھی ہنسا دیا

Now Reading:

صحافی کے سوال پر روہت شرما کے اندا نے بابر اعظم کو بھی ہنسا دیا

آئی سی سی ورلڈکپ سے قبل تمام کرکٹ ٹیموں کے کپتانوں کی ایک کانفرنس ہوئی جس میں صحافیوں کی جانب سے تمام کپتانوں سے مختلف سوالات پوچھے گئے۔ اسی دوران ایک صحافی نے بھارتی کپتان سے سوال کیا تو انہوں نے بہت ہی ہلکی آواز میں گالی کے ساتھ صحافی کو برا بھلا کہا۔

بھارتی صحافی کی جانب سے انڈین ٹیم کے کپتان روہت شرما سے 2019 کے ورلڈکپ فائنل سے متعلق سوال پوچھا گیا جس میں دونوں ٹیموں کے درمیان میچ برابر ہوگیا تھا اور بعد ازاں سپر اوور میں بھی میچ کا نتیجہ نہیں نکلا جس کے بعد دونوں ٹیموں کی باؤنڈریز کا جائزہ لیا گیا اورانگلینڈ کو صرف اس لیے فاتح قرار دیا گیا کہ ان کی باؤنڈریز زیادہ تھیں۔

https://twitter.com/XheryA/status/1709631140020265138?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1709631140020265138%7Ctwgr%5E6f211435641318eca5e2031a6f030cdae86c7fd7%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Furdu.geo.tv%2Flatest%2F343048-

صحافی نے سوال کیا کہ سپر اوور میں بھی میچ ٹائی ہونے کی صورت میں دونوں ٹیموں کو مشترکہ فاتح قرار دیا جاسکتا تھا، آپ اس پر کیا کہیں گے؟

صحافی کے سوال پر بھارتی کپتان روہت شرما غصے میں آ گئے، سوال پوچھنے والے کو گالی دے دی اور بولے کیا سوال ہے یار، میں کیا جواب دوں اس کا؟ روہت شرما کے انداز پر وہاں موجود قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم سمیت تمام لوگ ہنس پڑے۔

Advertisement

اس موقع پر انگلینڈ کے کپتان جوز بٹلر جو بابر اعظم کے ساتھ بیٹھے تھے، انہوں نے سوالیہ انداز میں بابر کو دیکھا اور روہت کی بات کا مطلب دریافت کیا جس پر بابر اعظم نے ترجمہ کرکے روہت کی کہی گئی بات جوز بٹلر کو بتائی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان اور بھارت کے درمیان دوسرا ہائی وولٹیج ٹاکرا 21 ستمبر کو ہونے کا امکان
میچ ہارگئے توکیا ہوا جنگ توہم جیتے'، پاکستانی شائقین کے بھارت پر کرارے وار
بھارتی ٹیم کے نامناسب رویے پر پاکستانی ٹیم مینیجر کا احتجاج
سوریا کمار کی ابتدائی فتح کو پہلگام واقعے اور آپریشن سندور سے جوڑنے کی بھونڈی کوشش
دشمنی لاکھ سہی ختم نہ کیجئے رشتہ ، دل ملے نہ ملے ہاتھ ملاتے رہئے !
ایشیا کپ، کمزور ٹیم کے بڑے دعوے دھڑن تختہ، بھارت نے پھر پاکستان کو ہرا دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر