
انضمام الحق کی بطور چیف سلیکٹر تقرری کا اعلان آج متوقع
پاکستان کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر انضمام الحق کی پی سی بی سے اختلافات کی خبریں سامنے آنے لگیں۔
ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کی سینئر اور جونیئر سلیکشن کمیٹی کے چیئرمین انضمام الحق پاکستان کرکٹ بورڈ سے خوش نہیں ہیں اور اس بار ان کی پاکستان انڈر 19 ٹیم کے ہیڈ کوچ کی تقرری کے معاملے پر بورڈ سے اختلافات پیدا ہوگئے ہیں۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ چیف سلیکٹر اور قومی ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق نے لیجنڈری بلے باز محمد یوسف کو انڈر 19 کرکٹ ٹیم کا کوچ مقرر کرنے کی تجویز دی تھی جس پر پی سی بی نے حامی بھرلی تھی تاہم اب پی سی بی نے شاہد انور کو انڈر 19 ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کیا ہے۔
خیال رہے کہ یہ پہلی بار نہیں کہ چیف سلیکٹر انضمام الحق کا پاکستان کرکٹ بورڈ سے اختلاف پیدا ہوا ہو، ان کے اس سے قبل بھی کئی معاملات پر اختلافات پیدا ہو ئے تھے۔
ذرائع کے مطابق چیف سلیکٹر انضمام الحق کا چند ہفتے قبل ہی 25 لاکھ روپے ماہانہ پر تین سالہ معاہدہ ہوا، انضمام نے اپنی پسند اور شرائط کے مطابق معاہدہ کیا تھا۔
چیف سلیکٹر کے قریبی ذرائع کے مطابق انضمام الحق پی سی بی سے الگ ہونے کے بارے میں سوچ رہے ہیں جب کہ محمد حفیظ پہلے ہی ٹیکنیکل کمیٹی کی رائے کو اہمیت نہ دیے جانے پر الگ ہو چکے ہیں۔
اس کے علاوہ ٹیکنیکل کمیٹی کے ہیڈ مصباح الحق کو بھی اب دلچسپی نہیں رہی ، ان کا پی سی بی سے وابستہ رہنا مشکل دکھائی دے رہا ہے وہ آج کل آئی سی سی ورلڈ کپ کے لیے ایک نجی ٹی وی کے پروگرام کے پینلسٹ میں شامل ہیں۔
اس حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے کہا ہے کہ چیف سلیکٹر انضمام الحق نے گزشتہ روز سلیکشن کے معاملات میں حصہ لیا ، پاکستان انڈر 19 اور پاکستان ویمن اے اسکواڈز کی سلیکشن کے معاملات میں شامل رہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق انضمام الحق نے تمام معاملات میں خوشی خوشی حصہ لیا، اختلافات اور ناخوش ہونے کی اطلاعات ہمارے پاس نہیں ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News