Advertisement
Advertisement
Advertisement

دنیا کے نمبر 9 امیر ترین مکیش امبانی کو جان سے مارنے کی دھمکی

Now Reading:

دنیا کے نمبر 9 امیر ترین مکیش امبانی کو جان سے مارنے کی دھمکی

بھارت سے تعلق رکھنے والے معروف کاروباری اور دنیا کے نمبر 9 امیر ترین شخص مکیش امبانی کو جان سے مارنے کی دھمکی ملی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریلائنس انڈسٹریز کے چیئرمین مکیش امبانی کو جان سے مارنے کی دھمکی ملی ہے۔ ایک ای میل میں ایک شخص نے  مکیش امبانی کو دھمکی دی کہ اگر انہوں نے انہیں 20 کروڑ روپے نہیں دیے تو وہ انہیں جان سے مار دیں گے۔

”بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ای میل میں مکیش امبانی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اگر آپ ہمیں 20 کروڑ روپے نہیں دیں گے، تو ہم آپ کو مار ڈالیں گے اور ہمارے پاس بھارت کے بہترین شوٹرز ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ یہ دھمکی شاداب خان نامی شخص نے 27 اکتوبر کو اس وقت دی تھی جب امبانی کی ممبئی رہائش گاہ اینٹیلیا میں سکیورٹی اہلکاروں نے ان کے نوٹس میں جان سے مارنے کی دھمکی دی تھی۔

پولیس نے دھمکی آمیز ای میل کرنے والے شاداب خان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

Advertisement

یہ پہلا موقع نہیں ہے جب مکیش امبانی کو جان سے مارنے کی دھمکی ملی ہے۔

ممبئی پولیس نے گزشتہ سال بہار سے ایک شخص کو امبانی اور ان کے اہل خانہ کو نشانہ بنانے کی دھمکی دینے کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔

فون کرنے والے شخص نے ایچ این ریلائنس فاؤنڈیشن اسپتال اور جنوبی ممبئی میں امبانی فیملی کی رہائش گاہ ‘اینٹیلیا’ کو دھماکے سے اڑانے کی دھمکی دی تھی۔

یاد رہے کہ سال 2021 میں جنوبی ممبئی میں امبانی کی رہائش گاہ کے قریب دھماکہ خیز مواد سے بھری ایک ایس یو وی ملی تھی۔

ایس یو وی کے مالک تاجر ہیرن گزشتہ سال پانچ مارچ کو مردہ حالت میں پائے گئے تھے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

Advertisement

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
جب  چاہیں غزہ پر حملہ کر سکتے ہیں ، کسی اجازت یا معا ہدے کے پابند نہیں، نیتن یاہو
جنگ بندی معاہدے کی پاسداری کیلئے اسرائیل پر دباؤ ڈالا جائے ، حماس کا مطالبہ
بھارتی ٹاٹا گروپ غزہ نسل کشی میں اسرائیل کا مدد گار رہا ، تفصیلی رپورٹ منظر عام پر آ گئی
مغربی کنارے کو اسرائیل میں ضم نہ کرنے کا امریکی مؤقف قابلِ ستائش ہے، حماس
امریکہ کینیڈا تجارتی مذاکرات ختم، صدر ٹرمپ ٹیرف کے خلاف کینیڈین اشتہار پر برہم
نیتن یاہو نے مغربی کنارے کے انضمام سے متعلق ٹرمپ کا بیان مسترد کر دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر