
فلم ’سنگھم 3 ‘ کی شوٹنگ کرنے کے بعد کرینہ کی ممبئی واپسی
بالی وڈ اداکارہ کرینہ کپور بھارتی فلمساز روہت شیٹی کی مشہور فلم ’سنگھم 3 ‘ کی شوٹنگ کرنے کے بعد ممبئی واپس آگئیں۔
اداکارہ کرینہ کی کچھ ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں جس میں انہیں ممبئی ائیرپورٹ پر سب کی توجہ حاصل کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کرینہ اپنے مداح سے رک کر بات کر رہی ہیں۔
روہت شیٹی نے گزشتہ سال اس بات کی تصدیق کی تھی کہ اداکارہ دیپیکا سنگھم میں نظر آئیں گی لیکن اب کرینہ کو ’سنگھم 3 ‘ میں اداکار اجے دیوگن کے ساتھ مرکزی کردار ادا کرتے دیکھا جائے گا۔
فلم سے متعلق توقع کی جارہی ہے کہ اسے 2024 میں ریلیز کیا جائے گا۔
اداکارہ کو آخر بار2011 میں اجے دیوگن کے ساتھ ’سنگھم ریٹرنز‘ میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھاتے دیکھا گیا تھا۔
کرینہ ان دنوں اداکارہ تبو، کریتی سینن اور دلجیت دوسانجھ کے ساتھ آنے والے پروجیکٹ دی کریو کے لیے بھی کام کر رہی ہیں۔
واضح رہے کرینہ نے حال ہی میں ریلیز ہونے والی نیٹ فلکس تھرلر جانے جان میں اداکاری کے بہترین جوہر پیش کیے ہیں جسے شائقین کی جانب سے بہت پسند کیا جا رہا ہے۔
سوجوئے گھوش کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں وجے ورما اور جیدیپ اہلوت نے بھی اہم کردار ادا کیا ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News