Advertisement
Advertisement
Advertisement

بھارت میں موجود پاکستانی کھلاڑیوں نے سینٹرل کنٹریکٹ پر دستخط کردیے

Now Reading:

بھارت میں موجود پاکستانی کھلاڑیوں نے سینٹرل کنٹریکٹ پر دستخط کردیے

پاکستان کرکٹ ٹیم

بھارت میں آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ کے لیے موجود پاکستانی ٹیم کے کھلاڑیوں نے سینٹرل کنٹریکٹ پر دستخط کردیے۔

بھارت میں ہونے والے آئی سی سی ورلڈکپ 2023 کے دوران پاکستان کرکٹ ٹیم اپنے ابتدائی دونوں میچز جیتنے کے بعد وہ سلسلہ برقرار نہیں رکھ سکی اور ایونٹ میں اگلے چاروں میچ میں قومی ٹیم کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

قومی ٹیم کی بدترین کارکردگی کے بعد یہ خبریں سامنے آرہی تھیں کہ کھلاڑیوں کو سینٹرل کنٹریکٹ نہیں دیا جائے گا اور یہ بھی کہا جارہا تھا کہ انہیں گزشتہ 5 ماہ سے تنخواہیں بھی نہیں ملی ہیں۔

تاہم قومی کرکٹرز کو سینٹرل کنٹریکٹ کی کاپیاں کولکتہ میں موصول ہوئیں جس کے بعد چند دنوں میں کھلاڑیوں کو ان کے معاوضے ادا کردیے جائیں گے۔

ترجمان پی سی بی کا کہنا ہے ورلڈکپ کے لیے قومی ٹیم جس روز بھارت روانہ ہورہی تھی اسی روز سینٹرل کنٹریکٹ کا معاملہ طے ہوا جس کی وجہ سے دستخط نہیں ہوسکے تھے اور پھر ٹیم میچز میں مصروف ہوگئی۔

Advertisement

اب کولکتہ میں سب کو ہارڈ کاپی پرنٹ کراکے دے دی گئی اور سب کھلاڑیوں نے دستخط کردیے ہیں، ان کو چند دنوں میں معاوضوں کی ادائیگی بھی کردی جائے گی۔ پی سی بی نے 27 کھلاڑیوں کے سینٹرل کنٹریکٹ کو حتمی شکل دی ہے جس میں 127 سے 202 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔

دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ سینٹرل کنٹریکٹ میں تاخیر کھلاڑیوں کے تحفظات اور بار بار مذاکرات کی وجہ سے ہوئی، ایشیا کپ میں بھی سینٹرل کنٹریکٹ کی پیشکش کی گئی تھی لیکن وہاں بھی معاملات طے نہیں ہوئے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایشیا کپ 2025 : فائنل سے قبل بڑا فائنل ، اینڈی پائی کرافٹ میچ ریفری ، پاک بھارت ٹاکرا آج
محسن نقوی قومی ٹیم کی حوصلہ افزائی کےلئے پریکٹس سیشن میں پہنچ گئے
ایشیاکپ سپر فور مرحلہ: بنگلہ دیش نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دیدی
میچ سے قبل بھارتی کپتان کا پاکستانی ٹیم سے متعلق ایک اور بیان سامنے آگیا
بڑے ٹاکرے سے قبل قومی ٹیم کی پری میچ پریس کانفرنس منسوخ
سپر فور مرحلہ: بھارت کو شکست دینے کے لیے قومی ٹیم کا بڑا پلان تیار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر