
فلم کبیر سنگھ کے حوالے سے شاہد کپور کا اہم انکشاف
بالی وڈ اداکار شاہد کپور نے اپنی فلم کبیر سنگھ کے حوالے سے کچھ اہم انکشافات کر دیے۔
اداکار شاہد کپور نے اپنے حالیہ انٹرویو میں بتایا کہ انہوں نے میرا راجپوت کے کہنے پر فلم کبیر سنگھ میں کام کرنے کے لیے ہاں کہا تھا۔
شاہد کپور نے بتایا کہ وہ کبھی بھی اس فلم میں کام کرنے کی خواہش نہیں رکھتے تھے۔
تاہم ان کی اہلیہ میرا راجپوت کا اصرا تھا کہ انہیں یہ فلم کرنی چاہیے۔
سندیپ ریڈی وانگا کی ہدایت کاری میں بنے والی فلم کبیر سنگھ 2019 میں ریلیز ہوئی تھی جس میں شاہد کپور اور کیارا اڈوانی نے مرکزی کرادار ادا کیا تھا۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
فلم کبیر سنگھ تیلگو ہدایت کار ارجن ریڈی کی فلم وانگا کا ریمیک تھی جس میں وجے دیورا کونڈا اور شالنی پانڈے نے اداکاری کی تھی۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
شاہد کپور نے اپنے انٹرویو میں بتایا کہ وہ شروع میں کبیر سنگھ اس لیے کرنا نہیں چاہتے تھے کیونکہ مجھے لگتا تھا کہ میں تیلگو اداکار دیوراکونڈ جیسی اداکاری نہیں کر سکتا۔
اداکار نے اپنی بات کی وضاحت دیتے ہوئے بتایا کہ جس طرح دیورا نے اس کردار کو فلم وانگا میں پیش کیا تھا مجھے نہیں لگتا تھا کہ میں ویسا فلم کبیر سنگھ میں کر پاؤں گا کیونکہ تیلگو اداکار کی یہ پہلی فلم تھی جبکہ مجھے لوگ پہلے ہی متعدد کرداروں میں دیکھ چکے ہیں۔
واضح رہے میرا راجپوت نے شاہد کو یہ کہہ کر منا لیا تھا کہ فلم کبیر سنگھ آپ کے لیے بہیترین فلم ثابت ہوگی۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں.
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News