Advertisement
Advertisement
Advertisement

ڈونلڈ ٹرمپ ایک بار پھر عدالتی ریڈار کی زد میں، 10 ہزار ڈالر جرمانہ

Now Reading:

ڈونلڈ ٹرمپ ایک بار پھر عدالتی ریڈار کی زد میں، 10 ہزار ڈالر جرمانہ

امریکی عدالت نے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر سول فراڈ کیس میں دوسری مرتبہ خلاف ورزی پر 10 ہزار جرمانہ عائد کر دیا گیا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی خبر کے مطابق سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سول فراڈ کیس میں عدالتی احکامات کی دوسری مرتبہ خلاف کی جس کی وجہ سے ان پر 10 ہزار ڈالر جرمانہ عائد کر دیا گیا۔

امریکی عدالت کے سول فراڈ کیس میں گیگ آرڈر کی خلاف ورزی پر اس سے قبل ڈونلڈ ٹرمپ پر 5 ہزار ڈالر جرمانہ عائد کیا گیا تھا۔

رپورٹس کے مطابق نیویارک اسٹیٹ کی سپریم کورٹ میں مقدمے کے جج آرتھر ایف اینگورون نے ڈونلڈ ٹرمپ پر دوسری مرتبہ جرمانہ عائد کیا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے عدالتی احکامات کو نظر انداز کرتے ہوئے عدالت کے کلرک کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی تھی۔

Advertisement

اس تصویر کے حوالے سے صحافیوں کو بتایا تھا کہ یہ کلرک جج سے بھی زیادہ متعصب ہے۔

جرمانہ عائد کرنے قبل جج کے سامنے پیشی میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ میں نے آپ کو کچھ نہیں کہا البتہ کلرک موہن کو متعصب کہا تھا۔

جج اینگورون نے ڈونلڈ ٹرمپ کے موقف کو یکسر مسترد کر دیا اور ڈونلڈ ٹرمپ کو متنبہ کیا کہ دوبارہ اس قسم کی حرکت نہ کریں ورنہ یہ آپ کے حق میں بہتر نہیں ہو گا۔

واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے 20 اکتوبر کو ٹرمپ نے عدالت کے کلرک کی تصویر سوشل میڈیا پر دی تھی جسے انہیں نے ہٹایا نہیں تھا جس پر جج اینگورون نے ڈونلڈ ٹرمپ پر 5 ہزار ڈالر جرمانہ عائد کیا تھا۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

Advertisement

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
غزہ میں جنگ بندی کے باجود اسرائیلی حملوں میں مزید 3 فلسطینی شہید
یرغمالیوں کی لاشوں کی حوالگی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، اسرائیلی وزیراعظم
حماس معاہدےپرعمل نہیں کرتی تواسرائیل دوبارہ لڑائی شروع کرسکتاہے،ڈونلڈٹرمپ
چین کے ساتھ ٹرمپ کا تجارتی تعلقات ختم کرنے پر غور
امریکا میں بھارتی نژاد سابق اعلیٰ عہدیدار حساس دفاعی معلومات رکھنے پر گرفتار
نیپال کے بعد مڈغاسکر میں بھی جین زی کا انقلاب، حکومت کا تختہ الٹ دیا، صدر فرار، پارلیمنٹ تحلیل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر