پاکستان کے اوپننگ بیٹسمین امام الحق نے آسٹریلیا کے خلاف خراب فیلڈنگ اور بیٹنگ تسلیم کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان کے خلاف آپ مختلف ٹیم دیکھیں گے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کے اوپننگ بلے باز امام الحق نے پریس کانفرنس میں کہا کہ ان کی ٹیم گزشتہ دو میچوں میں اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کرسکی لیکن انہیں امید ہے کہ افغانستان کے خلاف میچ میں حالات بدل جائیں گے۔
نیدرلینڈز اور سری لنکا کے خلاف اپنے ابتدائی دو میچز جیتنے کے بعد پاکستان کو بھارت اور آسٹریلیا کے خلاف شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
امام الحق نے تسلیم کیا کہ پاکستانی بلے باز اننگز نہیں کھیل رہے لیکن انہیں امید ہے کہ چیزیں بہت جلد پٹری پر آ جائیں گی۔
امام الحق نے کہا کہ جب آپ 367 رنز کے ہدف کا تعاقب کر رہے ہوتے ہیں تو آپ کو خطرہ مول لینا پڑتا ہے۔
ایک سوال کے جواب میں امام الحق نے کہا کہ میں اس بات سے اتفاق کرتا ہوں کہ ہم بڑی اننگز کھیلنے کے قابل نہیں ہیں، میں اس بات سے بھی اتفاق کرتا ہوں کہ ہم نے پچھلے دو میچوں میں اچھا نہیں کھیلا ہے۔
اوپنر نے صحافیوں کو بتایا کہ ہم نے اپنی صورتحال کا تجزیہ کیا ہے اور آپ کل افغانستان کے خلاف ایک مختلف ٹیم دیکھیں گے۔
امام الحق کا کہنا تھا کہ لگاتار میچ ہارنے سے آپ کے حوصلے پست ہوتے ہیں لیکن ہم ایک دوسرے کی حمایت کرتے ہیں اور مینجمنٹ بھی کھلاڑیوں کی حمایت کر رہی ہے۔
اوپنر کے مطابق افغانستان کے خلاف جیت کے بعد دوبارہ پٹری پر آسکتے ہیں۔ ہم 70 یا 80 رنز کو سنچری میں تبدیل کرنے کے قابل نہیں ہیں اس کے لیے ہم نے اپنے کوچ سے بات کی ہے۔
پاکستان ورلڈ کپ مہم میں آج چنئی میں افغانستان کے خلاف میچ کھیلے گا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
